منگلورو: پرائیویٹ تعلیمی ادارے طلبا کی اصل تعلیمی دستاویزات نہ لوٹائے تو کریمنل کیس :ڈی سی کا انتباہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th September 2017, 9:55 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:28/ستمبر (ایس اؤنیوز)ضلع کے پرائیویٹ تعلیمی ادارے داخلےکے دوران طلبا سےحاصل کئے گئے تمام اصل دستاویزات فوری طورپر واپس کریں، کوئی تعلیمی ادارہ ایسا نہیں کرتاہے تو اس کے خلاف کریمنل مقدمہ دائر کئے جانے کاڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے جی جگدیش نے انتباہ دیا۔

جمعرات کو ڈی سی دفتر میں تحفظ حقوق اطفال کمیشن ریاست کرناٹکا کی صدر کرپا آلوا کی صدار ت میں منعقدہ میٹنگ میں ڈی سی خطاب کررہے تھے۔ ڈی سی نے کہاکہ اصول و ضوابط کے مطابق طلبا کے مارکس کارڈسمیت داخلے کے دوران لئے گئے تمام تعلیمی دستاویزات کو تعلیمی ادارے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے۔ لیکن کچھ تعلیمی ادارے طلبا کو فیس کے متعلق ہراساں کررہے ہیں، طلبا اگر تعلیم درمیان میں چھوڑ دیتے ہیں یا اس ادارے سے نکل جاتےہیں تو طلبا کو پورے سال کی فیس بھرنے کے لئے تعلیمی ادارے ستایا کرتے ہیں، یہ غیر قانونی ہونے کی ڈی سی نے جانکاری دی ۔

تعلیمی ادارے داخلے کے دوران حاصل کردہ اصل تعلیمی دستاویزات کو ایک ماہ کے اندر لوٹاناہے، اس تعلق سے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو نوٹس ارسال کرنے کے بعد متعلقہ ہرایک اسکول ،کالج کا دورہ کرتے ہوئے جانچ کی جائے گی۔ اگر اس دوران کسی تعلیمی ادارے میں طلبا کی اوریجنل دستاویزات پائے گئے تو ان کے خلاف کریمنل کیس دائر کرنے ہدایات دیں۔

ریاستی تحفظ حقوق اطفال کمیشن کی صدر کرپا آلوا نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے تمام خانگی تعلیمی اداروں اور ہاسٹلوں میں طلبا دوست ماحول پیدا کرنے ضلع انتظامیہ کو اقدامات کرنے کہا۔ ہاسٹلوں میں متعلقہ انتظامیہ کی طرف سے مہیا کی گئیں بنیادی سہولیات کا وقتاً فوقتاً معائنہ کرنے کی ہدایات دیں۔ میٹنگ میں پولس کمشنر ٹی آر سریش ، کمیشن کے ممبر آنند لوبو، ضلع پنچایت معاون سکریٹری این آر امیش، محکمہ اطفال و خواتین کے نائب ڈائرکٹر سندر پجاری ، ڈی ڈی پی آئی شیو رامیا ، پی یو کالج ڈپوٹی ڈائرکٹر تمیا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...