منگلورو کے تاجر کو ملی، انڈر ورلڈ سے ہفتہ وصولی کے لئے دھمکی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th March 2018, 12:50 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 28؍مارچ (ایس او نیوز)کچھ عرصے تک ذرا سی خاموشی کے بعد ایسا لگتا ہے کہ انڈرورلڈ والوں نے پھر سے منگلورو میں ہفتہ وصولی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق یہاں پرمشہور پولٹری فارم کے منیجنگ پارٹنر ڈاکٹر ارون کمار رائے کو مبینہ طور پر انڈر ورلڈ سے فون کال موصول ہوا ہے کہ وہ 50لاکھ روپے ہفتہ وصولی کے طور پر ادا کریں۔

اس ضمن میں کنکن ناڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر ارون کمار نے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر انڈر ورلڈ ڈان کالی یوگیش کے نام سے انہیں انٹرنیٹ فون موصول ہوا تھا۔جب انہوں نے رقم ادا کرنے سے انکار کیا تو اس نے دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے گُرگوں کو بھیج کر انہیں جان سے مارڈالے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل کالی یوگیش نے بنٹوال میں ایک کپڑوں کے تاجر کو بھی اسی طرح دھمکی آمیز کال کی تھی اور کنڑا رکھشنا ویدیکے کے ڈسٹرکٹ صدر انیل داس کا بھی کہنا تھا کہ انہیں بھی دھمکی آمیز فون کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال ۸ دسمبر کوکالی یوگیش کے غنڈوں نے منگلورو کار اسٹریٹ پر واقع ایم سنجیوا سلکس اینڈ ساریس نامی دکان پر فائرنگ کی تھی جس میں دکان کے ایک ملازم کے پیر میں گولی لگی تھی۔ جبکہ اسی سال ۲۳دسمبر کو یوگیش گینگ کے غنڈوں نے موُلکی میں ایک تاجر کو نشانہ بنایاتھا۔اور اس کے گھر کے کمپاونڈ میں گھس کر گولیاں چلانے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔حالانکہ اس تاجر کے گھروالوں میں سے کسی کو چوٹ نہیںآئی تھی، لیکن اس کے گھر کے داخلی دروازے اور کمپاونڈ میں کھڑی کار کے بونیٹ کو کافی نقصان پہنچا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...