منگلورو:بلڈہیلپ لائن کے زیر اہتمام خون عطیہ کیمپ :یوٹی قادر سمیت 100سے زائد لوگوں سے خون عطیہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th August 2017, 8:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:6/اگست (ایس اؤنیوز)بلڈ ہیلپ لائن کرناٹکا کے پہلے سالانہ جلسے کی مناسبت سے اتوار کو شہر کے فورم فضا مال میں خون عطیہ کیمپ کا ریاستی کابینہ کے وزیر برائے غذا اور شہری سپلائی یوٹی قادر نے افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلڈ ہیلپ لائن ادارہ سماج اور ملک کی فلاح وبہبودی کی خاطر مختلف کاموں کو انجام دینے پر ان کی ستائش کی۔ بھوکے کو کھلانا، تعلیم دینا اعلیٰ عطیہ جات میں گنایا جاتاہے اسی طرح خون عطیہ بھی ایک عظیم کام ہونےکی بات کہی۔ اس موقع انہوںنے کہاکہ خون عطیہ کو لے کر جوغلط فہمیاں عوام میں رائج ہیں انہیں دور کرنے کی کوشش کریں۔ بیداری مہم چلانے کا یوٹی قادر نے مشورہ دیا۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر پٹابھیرام سومیاجی نے کہاکہ خون عطیہ کے دوران کچھ رکاوٹوں کا سامنا ہوسکتاہے، حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ خون عطیہ دینے کےلئے جب اسپتال روانہ ہوتے ہیں تو راستہ میں ہونے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کا انتظام کرے ۔ جس کے لئے منتخب متحرک اداروں کو سرکارشناختی کارڈ عطا کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ رکن اسمبلی محی الدین باوا، جے آر لوبو، چوکوٹو جمعہ مسجد کے خطیب عبدالعزیز دارمی ، سابق میئر کے اشرف وغیرہ نے نیک تمناؤں کااظہار کیا۔ اے ایچ نوشاد حاجی ، سہیل خندق، نواز اُلال، یوسف ، شریف، رفیق ماسٹر، رازق اُلال وغیرہ موجود تھے۔

بلڈ ہیلپ لائن کے ایڈمن افتخار کرشناپور، مصطفیٰ اڈور، عمران اڈور، مزمل نوی ، فیاض علی نے کیمپ کا انتظام کیا تھا۔ اس موقع پر بی اے محمد علی ، صنعت کار زکریا جوکٹے ، ہریکل ہاجپا، ٹرافک افسر عبدالرؤوف کی تہنیت کی گئی ۔ کیمپ میں وزیر یوٹی قادر سمیت 130لوگوں نے اپنی طرف سے خون کا عطیہ دیا۔ بیاری زلفی کی قیادت میں ثقافتی پروگرام منعقد ہوئے ، اس کے علاوہ بچوں اور عوام کے لئے مختلف مقابلہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...