اپنے وجود کے لئے ترساں شوبھا کرندلاجے،بے تکے بیانات دے رہی ہیں: مینگلور میں یو ٹی قادر کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th July 2017, 7:30 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو:20/جولائی (ایس اؤنیوز)اپنے وجود کو باقی رکھنے اور بنیاد کو مستحکم بنانے کےلئے رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے بے تکے بیانا ت جاری کررہی ہیں، اس بات کا الزام  ریاستی کابینہ کے وزیر غذائی سپلائی یو ٹی قادر نے لگایا۔

دکشن کنڑا ضلع کانگریس ہال میں جمعرات کو منعقدہ پریس کانفرنس میں اخبارنویسوں کے سوالات کا جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ جو بھی عوامی سطح پر بیانات، جانکاری اور اطلاعات جاری کرتے ہوں ، اس کا انہیں شعور ہونا چاہئے ۔ لیکن شوبھا کرندلاجے کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور لاعلمی پر مبنی ہے ۔ ایک رکن پارلیمان ہوکر قانون کا شعور ہونا چاہئے ، اگر معلوم نہیں ہے تو کسی سے حاصل کرلینا چاہئے ، شوبھا کرندلاجے ایسا کچھ بھی نہ کرتے ہوئے صرف اپنے وجو د کو باقی رکھنے کے لئے ہاتھ پیر مارر ہی ہیں۔

یوٹی قادر نے بتایا کہ ریاست کے آئی اے ایس آفیسر انوراگ تیوار ی کی جب غیر فطری موت ہوئی تو اس وقت بھی شوبھا کرندلاجے اور بی جے پی والوں نے  بے تکے الزامات کی جھڑی لگادی تھی ، لیکن یہی بی جے پی کے ارکان اسمبلی ودھان سبھا میں اس کا ذکر تک نہیں کیا۔ اپنی پارٹی میں اپنے وجود کے لئے ترسا ں شوبھا کرندلاجے شرتھ مڈیوال قتل معاملے کو این آئی اے کے حوالے کرنےکی بات کہہ رہی ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ کیا شوبھا کرندلاجے کو اتنا بھی شعور نہیں کہ  این آئی اے کو کونسا معاملہ دینا چاہئے  اورکونسا نہیں  ؟

انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ شرتھ معاملے کے علاوہ اشرف کلائی ، ہریش پجاری ، ونایک بالیگا، پروین پجاری قتل معاملات پر شوبھا نے کیوں بات نہیں کررہی ہیں، یو ٹی قادر نے کہا کہ بنگلور و کے شیواجی نگر میں ہوئے قتل معاملے میں دہشت گردوں کا رول ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریاستی حکومت نے کسی کی مانگ کا انتظار کئے بغیر معاملے کو این آئی اے کو سونپا تھا، یو ٹی قادر نے پوچھا کہ کیا یہ  بات شوبھا کرندلاجے کو معلوم نہیں ہے ؟  حالیہ دنوں میں مرکزی وزیر داخلہ کو سونپی گئی فہرست کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے یو ٹی قادر نے کہاکہ شوبھا کرندلاجے کے لئے یہ وقت خود احتسابی کا ہے ، دستور کو سمجھیں ،بی جے پی والے معاملات کے متعلق بیانات دینے میں جلد بازی سے کام لیتے ہیں، اور عوام کو غلط پیغام دیتے ہیں ، انہیں بھٹکا تے ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ اصل قاتلوں کی گرفتاری میں تعاون کرنے کے بجائے ایسے رکیک بیانات کے ذریعے گندی سیاست کرنا شوبھا کو شوبھا نہیں دیتا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...