تونسے ہوڈے کے محمدیہ ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدرایم اسماعیل ضلع راجیہ اتسواایوارڈ کے لئے نامزد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st December 2018, 12:34 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی 30؍نومبر (ایس او نیوز) دیہی علاقے میں بہت سارے تعلیمی اداروں کے قیام اورصالحات گروپ آف ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے ذریعے عوام کے اندر تعلیمی بیداری لانے او رایک صحتمند سماج کی تشکیل میں اپنی گراں مایہ خدمات انجام دینے والی شخصیت محمدیہ ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر جناب ایم اسماعیل کو اس مرتبہ ضلع راجیہ اتسوا ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

اڈپی سے 10کیلو میٹر ک دوری پر شمال کی جانب بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع پڈوتونسے اور ا س کے مضافاتی علاقے میں بچوں کو تعلیمی سہولت فراہم کرنے کی نیت سے 1971میں جناب اسماعیل صاحب نے اپنے کچھ ہم خیال احباب کے ساتھ مل کرصالحات گروپ آف ایجوکشنل انسٹی ٹیوشن کا آغاز کیا تھا۔ چھوٹے پیمانے پر کام کی ابتد ا کرتے ہوئے 1984میں نرسری اسکول، 1994میں عربک کالج ،1996میں لڑکیوں کے لئے کنڑا میڈیم اسکول اور پھر 1997میں انگلش میڈیم پرائمری اور ہائی اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا۔ پھر اپنے تعلیمی مشن کو وسعت دیتے ہوئے ٹرسٹ نے 2009میں لڑکیوں کے لئے پری یونیورسٹی کالج اور پھر اس کے بعد لڑکیوں کے لئے ڈگری کالج قائم کیا۔ اس ٹرسٹ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کا معیار بہت ہی بلند ہے جہاں اس وقت 1000سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں اور ان کے نتائج 100%رہتے ہیں۔بہت سے ذہین مگر غریب طلبہ کو یہاں مفت تعلیم کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔ تعلیمی اداروں کے اس گروپ کی بے مثال ترقی میں جناب اسماعیل صاحب کا کردار بہت ہی اہم رہا ہے اور ا س کی ستائش کے طور پر انہیں ضلع راجیہ اتسوا ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...