یلاپور:5/اگست (ایس اؤنیوز)عاشقی کے معاملے کو لے کر بڑے باپ کی بیٹی پر چاچا کے بیٹے نے چاقو سے حملہ کئے جانے کا واقعہ تعلقہ کے اریے بائل دیہات میں پیش آیاہے۔
ارے بائیل ،مولےپال کی مکین مینکا شیورام شٹی (24)پر اس کے چاچا کا بیٹا دامودر سبرامنیا شٹی (26)نے حملہ کرتے ہوئے سر اور پیٹھ پر قاتلانہ حملہ کیا ہے۔ شدید زخمی مینکا کو یلاپور تعلقہ اسپتال میں داخل کیاگیا۔ پیار ومحبت معاملے سے ناراض ہوکر حملہ کئے جانےکی بات کہی جارہی ہے۔ جمعہ کی صبح جب مینکا اور دامودر کے درمیان نوک جھونک ہورہی تو اسی دوران دامودر نے گھرمیں موجود چاقو لے کر مینکا کی پیٹھ اور سر پر سخت حملہ کیا جس سے خون رساؤ جاری ہواتو تعلقہ اسپتال میں علاج کرانےکے بعد زائد علاج کے لئے ہبلی اسپتال میں داخل کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یلاپور پولس جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعدکیس درج کرلیا ہے اور جانچ جاری ہے۔