زبردست طوفانی بارش سے مینگلور سمیت جنوبی کینراضلع میں بھاری نقصانات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2018, 4:52 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 21؍مئی (ایس او نیوز) زبردست طوفانی بارش کی وجہ سے ضلع جنوبی کینرا کے مختلف مقامات پر بھاری نقصانات ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ شیبارورو کوڈامنتھیا دئیوستھان کے سامنے نصب دھوجا استھمبا(جھنڈا لگانے کا کھمبا) ٹوٹ کر مندر پر ہی گرگیا۔اسی طرح ہالے انگڈی میں بھی گروڈی اولیا دئیوستھان کے کھمبے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اس کے علاوہ منگلورو، پتور اورسولیا کے علاقوں سے بھاری مالی نقصان ہونے کی خبریں ملی ہیں۔

بائیکمپاڈی انڈسٹریل علاقے میں تباہی: بائیکمپاڈی کے جوکٹّے روڈ پر موٹر گاڑیو ں کی آمد و رفت بہت زیادہ متاثر رہی، کیونکہ یہاں انڈٹینکر میں موجود ڈرائیور بال بال بچ گیا۔موڈبیدری کے اطراف میں بہت سارے درخت اکھڑجانے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔یہاں سے قریب گوری مندر کے پاس واقع ایک گھر کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

ایئر پورٹ جانے والے مسافر مشکل میں: صبح 3.45سے 6بجے کے دوران منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ جانے والے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کیونکہ نیشنل ہائی وے 67پرماراوور جنکشن کے پاس بہت بڑا درخت اکھڑ کر گر گیا تھا۔اس درخت کے گرنے سے بہت سارے الیکٹرک پول بھی ٹوٹ گئے یا زمین سے اکھڑ گئے۔بجپے کی حدود میں ربر اور سپاری کے باغات کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

150بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے: سولیا کے علاقے میں تیز طوفانی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے 150بجلی کے کھمبے اکھڑگئے ہیں۔اس کے علاوہ بڑی تعداد میں درخت بھی زمین سے اکھڑ گئے ہیں۔ٹوٹنے اور زمین سے اکھڑجانے والے بجلی کے کھمبوں کو دوبارہ نصب کرنے کاکام بڑی تیزرفتاری سے انجام دیا جارہا ہے۔بڑی تعداد میں سپاری درخت بھی گر گئے ہیں۔ سمودایا اسپتال میں سیمنٹ کے شیٹس والی جو چھت تھی اسے تیز ہوائیں اڑالے گئیں۔آسمانی بجلی گرنے ایک اسکول کی دیواروں اورچھت میں شگاف پڑنے اوراسکول میں موجود تمام الیکٹرک ساز وسامان جل کر خاک ہونے کی بھی خبر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...