کمٹہ ایئرپورٹ کی تعمیرمیں نئی رکاوٹ۔بحری اڈے کے افسران رن وے کے سوا دوسری زمین دینے کے لئے نہیں تیار!

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th September 2018, 4:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کمٹہ 30؍ستمبر (ایس اونیوز) یہاں سے قریب آلگیری پہاڑی پر سول ایوی ایشن ایئر پورٹ کی تعمیر کے لئے زمین کا سروے کرنے کے خلاف مقامی عوام نے پہلے ہی سے سخت احتجاج کرتے ہوئے رکاوٹ پید ا کی تھی ۔اب بحری اڈے کے افسران نے بھی ایک شرط عائد کردی ہے کہ :’’ہمار ا رن وے چاہیں سول ایوی ایشن (شہری ہوابازی) کے لئے استعمال کریں لیکن بقیہ زمین عمارت کی تعمیرات کے لئے آپ کو لوگوں کو اپنی زمین حاصل کرنی ہوگی۔‘‘

ایئر پورٹ اتھاریٹی انڈیا کے افسرا ن ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کے ساتھ جب شہری ہوائی اڈے کی تعمیر کے سلسلے میں آلگیری پہاڑی پر پہنچے تو نیول افسران نے یہ شرط ان کے سامنے رکھی۔نیول افسران نے واضح طور پر کہا کہ وہ صرف اپنا رن وے استعمال کرنے کی اجازت دیں گے اور بقیہ تعمیرات کے لئے اضافی زمین محکمہ کو اپنے طور پر نئے سے حاصل کرنا ہوگا بحری اڈے کے ذریعے تحویل میں لی گئی زمین وہ شہری ہوابازی محکمے کو دینے والے نہیں ہیں۔

پتہ چلا ہے کہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور بحری اڈے کے افسران کے درمیان کافی دیر تک بحث و گفتگو ہوئی۔ دوسری طرف وہاں پر بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی موجود تھے۔ اور انہوں نے بھی ایئر پورٹ کی تعمیر کے سلسلے میں مخالفانہ آوازیں بلند کیں۔ کہا جاتا ہے کہ مقامی افراد اگر آخر میں اپنی اضافی زمینیں سرکاری تحویل میں دینے پر راضی ہو بھی جائیں گے ، تب بھی وہ لوگ اس علاقے سے اپنا گھر بار چھوڑ کر کہیں اور جانے کے لئے تیار نظر نہیں آرہے ہیں۔

اس کے علاوہ ایئر پورٹ اتھاریٹی کے سامنے نیول اڈے کے افسران نے یہ مسئلہ بھی رکھا کہ آلگیری کی اس پہاڑی پر جو اتنا وسیع و عریض ایئرپورٹ تعمیر کیا جارہا ہے ، اس کے بعد برسات کے موسم میں یہاں جو پانی جمع ہوجائے گا وہ کس ندی، نالے یا دریا میں چھوڑا جائے گا اس پر بھی ضرور غور کریں۔ کیونکہ برسات کے موسم جس طرح موسلادھار پانی یہاں برستا ہے اس کے پیش نظر طغیانی کی کیفیت پید اہونا فطری بات ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...