کاسرگوڈ: شادی شدہ خاتون نے عاشق کے ساتھ فرار ہونے کے لئے رچا اغوا کا ڈرامہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st August 2018, 8:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مینگلور31؍اگست (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ کاسرگوڈ (کیرالہ) میں  ایک حیران کردینے والی واردات میں شادی شدہ خاتون نے اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہونے کے لئے دن دہاڑے شرپسندوں کے ذریعے اسے اور اس کے بچے کو گھر سے اغوا کرلیے جانے کا ڈرامہ رچا مگر بعد میں وہ عاشق کے ساتھ پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔ 

بتایاجاتا ہے کہ یہ واردات چیتاریکل ویلاڈیکا نامی علاقے میں پیش آئی ہے جہاں منوج نامی ایک میکانک کو اس کی بیوی مینو(۲۳سال)نے فون کرکے بتایا کہ گھر میں شرپسند گھس آئے ہیں اور پھر اس کا فون سوئچ آف ہوگیا۔جب تک آس پاس کے لوگ چیخ و پکار سن کر منوج کے گھر تک پہنچتے تب تک مبینہ شرپسندمنوج کی بیوی اور اس کے بیٹے سائی کرشنا(۳سال) کو لے کرفرار ہوچکے تھے۔گھر کا سازوسامان ادھر اُدھر بکھرا پڑا تھا۔

واردات کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اے سرینواس کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران اور چیتاریکل پولیس اسٹیشن کے عملے نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔ تحقیقات کے لئے فنگر پرنٹس ماہرین اور ڈاگ اسکواڈ کو بھی طلب کرلیاگیا۔ پولیس نے تیز رفتاری تحقیقات آگے بڑھائی تو معلوم ہوا کہ مینو اپنے عاشق کے ساتھ کوزی کوڈ ریلوے اسٹیشن کے اطراف دیکھی گئی ہے۔فوراًکوزی کوڈ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اوراس نے مفرورمینوکو اپنی تحویل میں لے لیا ، جبکہ جس کار میں وہ اپنے عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی تھی وہ کارپولیس نے پائیانور ریلوے اسٹیشن کے پاس بر آمد کرلی۔

پولیس کی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ منوج اور مینو نے عشق لڑاکر شادی رچائی تھی۔ شادی کے بعد جب مینو ایک شاپنگ کامپلیکس میں ملازمت کرنے لگی تو وہاں پر بینو نامی ایک شخص کے ساتھ اس کی دوستی بڑھنے لگی۔ اس بات کو محسوس کرتے ہوئے منوج نے مینو کو ملازمت پر جانے سے روک دیا تھا۔یہی وجہ تھی کہ اس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر خود کو اور بچے کو اغوا کیے جانے کا ڈرامہ رچاجس کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔صبح کے وقت جب یہ واردات پیش آئی تھی تو آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا تھا۔ پولیس کی مستعدی سے اصل حقیقت جلد ہی سامنے آگئی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...