اترکنڑا ضلع پنچایت کی ماہانہ کے ڈی پی میٹنگ : محکمہ جات عوام کے سامنے جوابدہ ہیں ذمہ داری سے کام کریں : جئے شری موگیر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th July 2018, 9:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:12/ جولائی (ایس او نیوز) کمٹہ  اور  منکی کے قریب  لاری اور سرکاری بس کے درمیان ہوئے بھیانک سڑک حادثے میں آر ٹی اؤ اور کے ایس آر ٹی سی محکمہ جات کی لاپرواہی کو ذمہ دارقرار دینے کے تعلق سے عوام میں چہ مگوئیاں جاری ہیں،  ایسے میں محکمہ جات کو آئندہ دنوں مزید متحرک ہوکر اپنے فرائض انجام دینے  کی ضرورت ہے۔یہ بات اُترکنڑا ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے بتائی۔

پیر کو اترکنڑا ضلع پنچایت کی ماہانہ کے ڈی پی میٹنگ میں بات کرتے ہوئے جئے شری موگیر نے کہاکہ صرف عوامی نمائندے ہی  نہیں بلکہ ہرمحکمہ جات عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ انہوں نے ریجنل ٹریفک آفسران سے سوال کیا کہ  3-2روز سے بھاری وزنی سواریاں ضلع کی سڑکوں پر سے گزرنے پر بھی آر ٹی اؤ اُس پر کیوں نگاہ نہیں رکھ رہی ہے ؟ انہوں نے محکمہ پر زور دیا کہ  وہ  مناسب اور پیشگی اقدامات کرے۔

صدر جئے شری موگیر نے پینے کے پانی کی سپلائی اور پاکیزگی محکمہ کے افسران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ یومیہ مزدوروں کا مشاہیرہ ادا کئے بغیر ٹھیکداروں کے بل پاس کرنے کی طرف توجہ دینا صحیح نہیں ہے۔ محکمہ کے افسرنے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ یومیہ مزدوروں کو جنوری 2018 تک کی تنخواہ دی گئی ہے  بقیہ جات کو منظور کرنے کےلئے سرکارسے کہاگیا ہے ۔ امداد ملتے ہی ان کی بقیہ تنخواہیں ادا کی جائے گی۔

محکمہ تعلیمات عامہ کے افسر نے میٹنگ میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کاروار اور انکولہ تعلقہ جات کے لئے اسکولی ڈسک فراہم کئے گئے ہیں، بقیہ تعلقہ جات کے لئے اگلے ایک ہفتہ میں  مہیا کئے جائیں گے۔ بلاک ایجوکیشن آفیسران کے ذریعے تمام اسکول کے صدر مدرسوں کوخستہ حال  عمارتوں والے  اسکولو ں میں تدریس نہ کرنے کہاگیا ہے  اس سلسلے میں بیدار رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ہیسکام آفیسر نے بتایا کہ بارش اور طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 8ٹرانسفارمرس اور420بجلی کے کھمبوں کونقصان پہنچاہے ، جس کا متبادل انتظام کرتے ہوئے بجلی سپلائی جاری رکھی گئی ہے۔ قریب 30کھمبوں کو بدلنا باقی ہے اس کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں

ضلع پنچایت نائب سکریٹری (انتظامیہ )آر جی نائک نے مختلف محکمہ جات کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ نائب صدر سنتوش رینکے ، کمیٹیوں کے صدور سنجئے ماروتی ، رتناکر نائک سمیت کئی محکموں کے افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

بہار میں روڈ شو کر رہے پی ایم مودی سے کانگریس نے پٹنہ سے متعلق پوچھے 4 سوالات

لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ  میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور ...

بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی-  ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔