اترکنڑاضلع پنچایت سی ای اؤاور متحرک آفیسر ڈاکٹر رام پرساد منوہر کا تبادلہ: اب بلاری کے ڈی سی مقرر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2016, 12:49 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:22/ جولائی(ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع پنچایت چیف ایگزکیٹیو افسر ڈاکٹر رام پرساد منوہر کا  بلاری ضلع ڈپٹی کمشنر کے طور پر تبادلہ کیا گیا ہے۔

جمعرات کو ریاستی حکومت کی طر ف سے جن 29آئی اے ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا ہے اُن میں ساحلی اضلاع کے تین اہم عہدوں پر نئے تقررات کے ساتھ عہدوں پر فائز افسران کے تبادلے کا بھی ذکر ہے اسی میں اترکنڑا ضلع کے سی ای اؤ رام پرساد کو بلاری ڈی سی کے طورپر تبادلہ کئے جانے کی جانکاری دی گئی ہے۔ اگلا حکم جاری ہونے تک اترکنڑا ضلع کے ڈی سی ہی ضلع پنچایت سی ای اؤ(چیف ایکزی کوٹیو آفسر) کے کارگزار افسر ہونگے۔

دو سال قبل بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے پر فائز ڈاکٹر رام پرساد منوہر کوترقی دیتے ہوئےاترکنڑا، ضلع پنچایت سی ای اؤ مقررکیا گیا تھا۔ بھٹکل میں انہوں نے بہت سارے قابل تحسین کاموں کو انجام دیا تھا، کم گو ، سنجیدگی کا مظہر ڈاکٹر رام پرساد منوہر نے ضلع پنچایت سی ای اؤ کے طورپر دشا، عبدالکلام فلوشپ اور سوریایوجنا کو جس متحرک انداز میں جاری کیا اور اس کو عوام تک پہنچانے میں جو کام کئے وہ پوری ریاست میں قدر کی نظروں سے دیکھے گئے ۔ ہمیشہ ایک متحرک افسر کے طورپرخدمات انجام دینے والے  رام پرساد منوہرکے دور میں اترکنڑا ضلع کئی ایک شعبہ جات میں ریاست میں اول نمبر پر رہا۔ حال ہی میں ان کے تبادلے کی خبریں تھیں اور ہبلی دھارواڑ مہا نگر پالیکا کمشنر کے طورپر تبادلہ ہونے کے امکانات تھے ، لیکن ان کی خدمات کے پیش نظر انہیں بلاری کا ڈی سی بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل اترکنڑا ضلع کے ڈی سی اجول کمار گھوش کلبرگی کے ڈی سی بنائے گئےہیں۔ خیال رہے کہ ساحلی ضلع دکشن کنڑا کے ڈی سی اے بی ابراہیم کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے ان کی جگہ ڈاکٹر جگدیش ڈی سی بنائے گئے ہیں۔ تو اُڈپی ڈی سی کا جو عہدہ خالی تھا وہاں ٹی وینکٹیش کاتقرر ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

بہار میں روڈ شو کر رہے پی ایم مودی سے کانگریس نے پٹنہ سے متعلق پوچھے 4 سوالات

لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ  میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور ...

بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی-  ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔