ضلع اترکنڑا میں 106 مریض ایڈس میں مبتلا : بھٹکل میں بھی ایچ آئی وی کے 182مریض

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st December 2018, 8:28 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:یکم ڈسمبر (ایس او نیوز) ایڈس (ایچ آئی وی)کے متعلق  سال ِ رواں محکمہ صحت عامہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایڈس میں ضلع اترکنڑا 28ویں مقام پر ہے جہاں کل 106ایچ آئی وی مریض ہیں۔محکمہ کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ سرسی اور کاروار اے آر ٹی مراکز میں 2317افراد نے ایڈس کی  دوائی حاصل کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سال 2017-2018 میں اترکنڑا ضلع میں 171افراد ایچ آئی وی میں مبتلا تھے۔ ضلع میں 40701افراد کی ایچ آئی وی جانچ کی گئی جس میں 83مرد اور 88عورتیں ایڈس مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ 25761حاملہ عورتوں کی جانچ کی گئی تو 10ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ۔ لیکن سال 2018اپریل سے اکتوبر تک 38527 عام لوگوں کی ایچ آئی وی کے متعلق جانچ کی گئی تو 106افراد ایڈس مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی، ان میں 54مرد اور 52عورتیں شامل ہیں۔اسی طرح اس سال اپریل سے اکتوبر تک  15347 حاملہ عورتوں کے خون کی جانچ کی گئی تو 9عورتیں اس مرض میں مبتلا پائی گئیں ہیں۔

حالیہ برسو ں کا موازنہ کریں تو ضلع میں ایڈس کی شرح میں کمی آئی ہے،عوام میں اس تعلق سے بیداری پیدا ہورہی ہے، محکمہ صحت عامہ مرض کو پھیلنے سے روکنے میں سرگرم ہے اور کڑی نگرانی کررہاہے، ایڈس مریضوں کو دوائیاں مہیا کی جارہی ہیں ، ان سب کا نتیجہ یہ ہے کہ خطرناک بیماری میں کمی آرہی ہے۔

ایچ آئی وی میں مبتلا اور ایچ آئی وی نگٹیو والوں کے مرض کی تشخیص کرتے ہوئے ان کے علاج کے لئے اے آر ٹی مراکز کی جانب سے دوائیاں مہیا کی جارہی ہیں۔ کاروار کے ضلع اسپتال اور سرسی کے پنڈت اسپتال میں مراکز کاافتتاح ہوچکاہے یہاں دوائیاں دی جارہی ہیں، 2317افراد دوائیاں حاصل کرنے کی رپورٹ میں جانکاری دی گئی ہے۔ محکمہ کی  رپورٹ کے مطابق   ضلع کے تعلقہ جات میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

کاروار 366۔انکولہ 308۔ کمٹہ 274۔ہوناور 243۔یلاپور 140۔ہلیال 175۔جوئیڈا80۔سرسی 295۔سداپور 106۔ بھٹکل 182۔منڈگوڈ 117 سمیت دیگر اضلاع سے 31افراد مراکز سے دوائیاں لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...