کاروار :کوئی منصوبہ انسانی جان سے اہم اور بڑا نہیں ،شاہراہ حادثات کے لئے آئی آربی کمپنی ذمہ دار :کریمنل کیس کا انتباہ؛اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ڈی سی کا سخت موقف

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th June 2017, 9:20 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:14/جون (ایس اؤنیوز)سال رواں ہورہی بارش نے قومی شاہراہ کی توسیعی کاموں کے غیرمعیاری پن کو ظاہر کرنے والے پے درپے ہورہے واقعات کو دیکھتے ہوئے ضلعی مرکز کاروار میں ضلع ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں ضلع کے اعلیٰ افسران ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا اور آئی آر بی کمپنی کے افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے این ایچ اے آئی اور آئی آر بی کمپنی کے افسران کو قومی شاہراہ کی توسیع کاموں کے دوران زمین کھسکنے اور دیگر آفتوں کو ٹالنے کے لئے سائنٹفک طریقے اپنانے کےلئے اقدامات کرنے کی سخت تاکید کی۔

کمٹہ کے نواحی علاقے تنڈرکولی میں واقع ہوئے حادثے کے پس منظر میں ڈی سی نے میٹنگ میں افسران کو واضح ہدایات دیتے ہوئے مکینوں ، سواریوں اور عوام کا خاص خیال رکھنے کی بات کہی۔ ڈی سی نے باقاعدہ حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جب تنڈرکولی میں حادثہ ہواتو حفاظتی اقدامات کے لئے وہاں کمپنی کا کوئی بھی ماہر نہیں تھا، اسی طرح مطلوبہ تعداد میں مشین بھی نہیں تھے، اس طرح کی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈی سی نے افسران کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ یا حادثہ ہوتا ہے تو این ایچ اے آئی اور آئی آربی افسران کے خلاف کریمنل مقدمہ درج کرنا مجبوری ہوگی ۔ کمپنی کو موسم باراں سے پہلے ہی مطلع کیا گیا تھا کہ شاہراہ پر جہاں کہیں حادثات کے خدشات ہیں وہاں حفاظتی اقدامات کریں۔ واقعات خود اس بات کاواضح ثبوت پیش کررہی ہیں کہ نہ پیشگی حفاظتی اقدامات کئے گئے اور حادثہ وقوع ہونے کے بعد فوری طورپر اس کی طرف توجہ دی گئی۔ کوئی بھی منصوبہ انسانی زندگی سے اہم اور بڑا نہیں ہے۔ شاہراہ کی نگرانی کرنا اتھارٹی کی ذمہ داری ہے جب کہ وہ اپنے فرائض کو ٹھیک طرح انجام دنہیں دے رہی ہے۔ محکمہ تحصیل کی جانب سے شاہراہ پر پیش آنے والے پہاڑ کھسکنے کے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، اتھارٹی اور کمپنی اپنی طرف سے بھی ایسے جگہوں کی نشاندہی کرکے متعلقہ مقامات پر کئے جانے والے پیشگی حفاظتی اقدامات کے متعلق جمعہ تک رپورٹ سونپنےکی تاکید کی۔ آئی آر بی کمپنی کے سنئیر تکنکی افسر موسم باراں ختم ہونے تک لازماً کاروار میں قیام کرنے کی بات کہی۔ شاہراہ پر پیش آنے والے حادثات کے لئے آئی آربی کمپنی ہی راست ذمہ دار ہے ، جہاں کام جاری ہے وہاں برائے نام نوٹس بورڈ اور تاکیدی بورڈ لگائے گئے ہیں، خطرناک موڑ پر بھی گڑھے کھودے گئے ہیں، سخت بیارکیڈ نہیں لگائے گئےہیں، تاکیدی لائٹ کو بھی نصب نہیں کیا گیا ہے ، کمپنی کی غیر ذمہ داری سے کوئی حادثہ ہوتاہے تو کمپنی افسران کے خلاف کیس داخل کرنے کا ضلع ایس پی ونایک پاٹل نے میٹنگ میں انتباہ دیا۔ ضلع پنچایت افسر چندر شیکھر نایک، اتھارٹی کے جنرل مینجر پرساد، کمپنی کے جنرل مینجر اگروال، اپر ڈی سی ایچ، پرسنا، اے سی رمیش کلسد، شیوانند کرالے سمیت کئی اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجو دتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...