کاروار: ہوشیار !شوروم میں سرویسنگ کے لئے لائی گئی کار لاپتہ : انجان شخص کار لے کر فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th June 2017, 10:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:15/جون (ایس اؤنیوز)درستی کے لئے شوروم میں کھڑی گئی کار لاپتہ ہونے اور اسی کار کو ایک انجان شخص لے کر فرار ہونے  کا واقعہ شہر کے کوڑی باگ میں واقع کانچن ہونڈئیے شوروم میں پیش آیا ہے۔

شہر میں تدریس کی خدمات انجام دینے والے استاد اگیان دیو گاؤنکر نے اپنی سینٹرو کار کوڑی باگ کے کانچنا ہونڈئیے شوروم سے خریدنے کے بعد ہمیشہ اسی شوروم میں سرویسنگ کراتے تھے۔ سرویسنگ کے لئے شوروم کو فون سے رابطہ کرنےکے بعد شوروم کا میکانک گھر آکر کار لے جاتا اور دوسرے دن سرویسنگ کے بعد لے جاتے ، حسب معمول اس مرتبہ بھی اگینان دیو نے کار سرویسنگ کے لئے شوروم سے رابطہ کیا ت منگل کو میکانک گھر آکر کار لے گیا۔ لیکن اسی دن شام میں شوروم سے اگینان دیو کو فون پر بتایا گیا کہ تمہاری کار کوئی لے گیا ہے شاید آپ کا بیٹاہوگا۔ اطلاع پاتے ہی کار مالک حیر ت میں پڑگئے اور شوروم پہنچ کر دیکھاتو کار غائب تھی۔

استاد اگینان دیو نے کارلاپتہ ہونے کولے کر پولس تھانے میں شکایت درج کرنے کی غرض سے کاروار کے سی پی آئی سے ملاقات کرتے ہوئے ماجرا سنایا۔ سی پی آئی کی طرف سے دی گئی جانکاری پاکر اُڈپی سے کانچنا ہونڈئیے شوروم کے آئی جی ایم کاروار پہنچ کر سی پی آئی کے دفتر میں استاد اگینان دیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کیس داخل کرنےکی ضرورت نہیں ہے ، جب تک آپ کی کار نہیں ملے گی آپ کو نئی کار استعمال کے لئے دی جائے گی ، آپ سہ پہر 3بجے کوڑی باگ شوروم آنے کے لئے کہا۔اگینان دیو 3بجے شوروم پہنچے تو آئی جی ایم غیر حاضر تھے، شاخ کے مینجر سے پوچھا گیاتو انہوں نے بتایا کہ آئی جی ایم اُڈپی چلے جانےکی خبر ملی۔ مشتعل ہوئے اگینان دیو نے شوروم میں ہی دھرنا دینا طئے کرتے ہوئے اپنے قریبی لوگوں اور مادھونایک کو بلا بھیجا۔ مادھونایک نے کانچنا شوروم کے مالک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے گاہک سے آپ انصاف کریں۔ تو شوروم مالک نے کہاکہ اگلے 2دنوں میں کار نہیں ملی تو انہیں نئی کار دینے کا وعدہ کیا۔ لیکن کارمالک اگینان دیو نے اپنی کار لاپتہ ہونے کو لے کر پولس تھانے میں شکایت درج کرنےکی بات کہی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شوروم کے سامنے کھڑی کار کے نزدیک ایک انجان شخص آتاہے اور کار پر ہاتھ رکھ کر شوروم میکانکس سے پوچھتا ہے کہ کیا کارکی درستی ہوگئی ۔ شوروم سپروائزر نے انجان شخص کو کارمالک سمجھ کر کہتاہے کہ نہیں صاحب! کار کااسٹارٹر خراب ہوگیاہے، کل اس کو ٹھیک کردیں گےکہا۔ اس شخص نے بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کیا کار اسٹارٹ نہیں ہوگی؟۔سوپروائزر نے کہاکہ تھوڑا دھکیلیں تو اسٹارٹ ہوجائے گی۔ اوکے، ٹھیک ہے تم تھوڑا دھکا دو، فی الحال میں کار لے جاتاہوں اور کار کو کل لاتا ہوں تب مرمت کرنا۔ اتنا کہنے کے بعد شوروم میں موجود تین چار میکانک نے کار کو دھکا دیا ، انجان شخص کار لے کر فرارہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...