بھٹکل میں ارشاد صدیقہ کرناٹک یوا سنگھا کے صدر منتخب؛ یونس مصباح کو نائب صدر کی ذمہ داری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th September 2017, 10:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 9/ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل کے سماجی کارکن  اور ہرطرح کے  کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے نوجوان محمد ارشاد صدیقہ کو  کرناٹک یوُا سینا  نے بھٹکل شہر کے لئے صدر کے عہدہ پر منتخب کیا ہے، جبکہ نائب صدر کے طور پر محمد یونس مصباح کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ اس بات کی جانکاری کرناٹک یُوا سینا کے ضلعی صدر محبوب علی نے  دی۔ سرسی  سے بھٹکل تشریف لاتے ہوئے انہوں نے  ارشاد صدیقہ کو اس عہدہ کے لئے منتخب کئے جانے پر اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محبوب علی نے بتایا کہ کرناٹک یُوا سینا ہر قسم کے سماجی کاموں میں آگے آکر کام کرتا ہے،مزید بتایا کہ  ہمیں اس بات کی جانکاری تھی کہ بھٹکل میں ارشاد صدیقہ نہایت سرگرم نوجوان ہیں اور کسی بھی معاملے  کو حل کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں، اس بنا پر بھٹکل میں اُنہیں مزید متحرک ہوکر کام کرنے کے لئے ہم نے اپنے ادارہ میں انہیں صدر کے عہدہ پر منتخب کیا ہے۔ محبوب علی نے بتایا کہ کوئی بھی کام اکیلے کرنے کے مقابلے میں  ایک کمیٹی میں رہ کر کرنے سے اُس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔کرناٹک یُوا سینا کے تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اس سینا میں ہندو، مسلم ، کرسچن ہر طبقہ اور ذات کے لوگ شامل ہیں اور ہم سب مل جل کر انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کرتے ہیں۔ محبوب علی کے مطابق  شری دھر نائک کرناٹک یُوا سینا کے بھٹکل تعلقہ کے صدر ہیں۔

محبوب علی کے ہاتھوں ارشاد صدیقہ کو صدر کے عہدہ پر منتخب کئے جانے اور یونس مصباح کو نائب صدر منتخب کئے جانے پر دونوں کو کرناٹک یوُا سینا کی سند سے نوازا گیا۔ اس موقع پر بھٹکل تعلقہ صدر شری دھر نائک سمیت سرسی سے تشریف فرما ادارہ کے دیگر ذمہ داران  بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...