کورگ میں بارش کی بھاری تباہی ، تین اموات،زمین کھسکنے کے متعدد واقعات 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th August 2018, 8:30 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،17؍اگست(ایس او نیوز) جنوبی ہند کا کشمیر کہلانے والے ریاست کے کورگ ضلع میں بارش نے زبردست تباہی مچادی ہے۔ ایک طرف بارش کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے تو دوسری طرف پڑوسی ریاست کیرلا میں طوفانی بارش کے سبب وہاں کی ندیوں کا پانی بھی کرناٹک کی طرف بہادیا گیا ہے، اس سے کورگ اور آس پاس کے علاقوں کے لوگوں پر مصیبتوں کا دوہرا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔

میسور سے کورگ کی طرف جانے والی سڑکوں پر جابجا زمین کھسکنے کے واقعات کے سبب یہ علاقہ کرناٹک کے دیگر علاقوں سے تقریباً کٹ چکا ہے۔موسلادھار بارش کے سبب ایک طرف نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں تو ڈھلانوں پر موجود مکانات زمین کھسکنے کے سبب تباہ ہوچکے ہیں۔ ضلع میں زمین کھسکنے کے نتیجے میں اب تک تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے، یہاں کے گھاٹ سیشن میں ہزاروں کی تعداد میں درخت اکھڑگئے ہیں۔ راحت کاری کا کام بھی اس لئے ناممکن ہوچکا ہے کہ بارش بالکل نہیں تھم رہی ہے۔

ضلع بھر میں کئی پرانے مکانات کمزور ہوچکے ہیں ، ان میں مقیم لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہوجانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ نشیبی علاقوں کے لوگوں کو راحت کاری کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے یہاں پر ان لوگوں کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ریاست کے ایک اہم سیاحتی مرکز کے طور پر مشہور کورگ اور مرکیرہ میں مسلسل بارش نے تقریباً تمام سیاحتی مقامات کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ یہاں کی تمام سڑکیں زمین کھسکنے کی وجہ سے مٹی سے بھر چکی ہیں۔ راحت کاری کے لئے کئی تنظیمیں کام کررہی ہیں۔ مسلسل بارش اور زمین کھسکنے کی وجہ سے کئی مکانات اپنی جگہ سے سو تا دیڑھ سو فیٹ کھسک کر دو ر چلے گئے ہیں۔اور ان مکانوں کے کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حالانکہ ان واقعات کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، لیکن بھاری مالی نقصانات کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

ضلع کے سوموار پیٹ تعلق کے کئی دیہاتوں سے لوگوں کو احتیاطی طور پر باہر نکال لیا گیا ہے او ر یہ دیہات پانی سے لبریز ہوچکے ہیں۔ ریاستی وزیر مالگزاری آر وی دیش پانڈے نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور یہاں اعلیٰ افسروں کے ساتھ راحت کاری کے کاموں کو تیزی سے آگے بڑھانے کے سلسلے میں سخت احکامات صادر کئے۔ ضلع انچارج وزیر سارا مہیش کی نگرانی میں راحت کاری کا کام چل رہا ہے۔ کورگ کے متاثرین کی راحت کاری کے لئے میسور میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ امدادی اشیاء کا ذخیرہ میسور کے ٹاؤن ہال میں کیا جارہا ہے۔ میسور سٹی کارپوریشن کی طرف سے طبی خدمات مہیا کرائی جارہی ہیں۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر ابھی رام شنکر کی نگرانی میں یہ راحت کاری مسلسل جاری ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...