جاپان میں.1 6 شدت کا زلزلہ، تین افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th June 2018, 12:26 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ٹوکیو19جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )اوساکا اور اس کے گرد و نواح کا شمار جاپان کے اہم ترین صنعتی مراکز میں ہوتا ہے اور زلزلے کے بعد علاقے میں واقع بیشتر کارخانوں میں کام بند کردیا گیا ہے۔جاپان کے دوسرے بڑے شہر اوساکا میں آنے والے 6.1شدت کے زلزلے سے اب تک تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق زلزلہ پیر کی صبح لگ بھگ آٹھ بجے اس وقت آیا جب سڑکوں پر دفاتر جانے والوں کا ہجوم تھا۔جاپان کے محکمہ? موسمیات نے زلزلے کے شدت پہلے 9ء4 5 بتائی تھی جسے بعد ازاں 1ء4 6 کردیا گیا۔ محکمے کے مطابق زلزلے کا مرکز اوساکا شہر کے نزدیک ہی تھا اور اسی وجہ سے شہر میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔زلزلے کے باعث شہر کے کم از کم ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ کئی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ گئیں اور زیرِ زمین گزرنے والی پانی کی پائپ لائنیں پھٹ گئیں۔جاپان کے سرکاری ٹی وی 'این ایچ کے' کے مطابق زلزلے کے باعث دیواریں گرنے سے دو افراد کی موت ہوئی ہے جب کہ ایک بزرگ شہری زلزلے سے گرنے والی کتابوں کی ایک الماری کے نیچے دب کر ہلاک ہوئے۔زلزلے کے بعد سونامی کا کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔جاپان کے وزیرِ اعظم شنزو ابے نے کہا ہے کہ حکام زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں اور ان کی پہلی ترجیح شہریوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔اوساکا اور اس کے گرد و نواح کا شمار جاپان کے اہم ترین صنعتی مراکز میں ہوتا ہے اور زلزلے کے بعد علاقے میں واقع بیشتر کارخانوں میں کام بند کردیا گیا ہے۔برقی مصنوعات بنانے والی مشہور جاپانی کمپنی 'پینا سونک' نے اعلان کیا ہے کہ اس نے زلزلے کے بعد علاقے میں اپنی دو فیکٹریاں بند کردی ہیں۔گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی 'ڈائی ہیٹسو' نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے زلزلے سے ہونے والینقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے اوساکا اور کیوٹو میں واقع اپنے کارخانے بند کردیے ہیں۔علاقے میں بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ زلزلے کے باعث اوساکا کے شمال میں واقع تین جوہری بجلی گھروں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا ہے اور ان ایک لاکھ 70 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے جنہیں بجلی کی ترسیل زلزلہ کے باعث عارضی طور پر معطل ہوگئی تھی۔اوساکا شہر اور اس کے گرد و نواح میں واقع علاقوں کی آبادی لگ بھگ 88 لاکھ ہے اور یہ شہر آئندہ سال دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کی نمائندہ تنظیم 'جی20' کے سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔جاپان زلزلے کی فالٹ لائنز پر واقع ہے جس کے باعث یہاں زلزلوں کا آنا معمول ہے۔ جاپان میں حالیہ تاریخ کا بد ترین زلزلہ 11 مارچ 2011 کو آیا تھا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 9 ریکارڈ کی گئی تھی۔اس زلزلے کے باعث جنم لینے والے سونامی سے لگ بھگ 18 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ ایک جوہری بجلی گھر کو نقصان پہنچنے سے وہاں سے تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...