بھٹکل سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ زبردست بارش۔بھاری جانی ومالی نقصان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th May 2018, 11:48 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 14؍مئی (ایس او نیوز) مانسون سے پہلے بادلوں کی گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ بھٹکل سمیت ریاست کے مختلف مقامات پر زبردست بارش ہونے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

بھٹکل میں رات 10بجے کے قریب بڑے ہی خوفناک انداز میں بادلوں کی گرج شروع ہوئی اس کے ساتھ ہی دل دہلانے والی بجلیوں کی کڑک سے پورا شہر لرز اٹھا۔ اسی کے ساتھ حالانکہ شہر بھر میں الیکٹری سٹی منقطع ہوگئی مگر تیز بارش کی وجہ سے عوام کو سخت گرمی سے وقتی طور پر نجات مل گئی ۔

بیلگاوی سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وہاں اتوار کی شام سے ہی تیز اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 20سے زائد درخت اپنی جڑوں سے اکھڑ گئے اور عام زندگی بہت زیادہ متاثر ہوئی۔جبکہ ہبلی دھارواڑ اور اطراف میں کم مقدار میں بارش ہوئی۔ہاسن ضلع سے خبر ملی ہے کہ وہاں پر آلور نامی مقام پر ننگ راجو (۵۰سال) نامی ایک شخص جنگل سے گھر لوٹتے وقت بجلی گرنے سے ہلاک ہوگیا۔ریاست کے بعض دیگر مقامات پربھی بجلی گرنے سے اور بھی لوگوں کے ہلاک ہونے کی خبریںآ رہی ہیں۔چنیا رائے پٹنا میں تیز بارش کی وجہ سے کارسڑک کنارے نالے میں گرنے سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔اسی طرح بنگلورو میں اتوار کے دن دوپہر سے ہی تیز برسات شروع ہوگئی جس کی وجہ سے اہم سڑکوں اور جنکشنس وغیرہ پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک میں خلل واقع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ریاست میں گزشتہ دو دنوں سے برسنے والی برسات کی وجہ سے میسور، گدک، کلبرگی،وجیاپور، رائچور، ہاویری،چکمگلورو،کولار، بلاری، منڈیا وغیرہ کے علاقوں میں درجۂ حرارت 1تا2ڈگری کم ہوگیا ہے۔ ضلع شمالی کینرا میں 66.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کی بھی اطلاع دی گئی ہے کہ مزید دو تین دنوں تک ریاست کے مختلف مقامات پر زوردار بارش ہونے کے امکانات ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...