بھٹکل میں موسلادھار بارش؛ سہ پہر کو ہی رات کا سماں؛ کنداپور، اُڈپی اور ہبلی میں بھی موسلادھار بارش؛ یادگیر میں بجلی گرنے سے چار ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th September 2017, 7:08 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 28/ستمبر (ایس او نیوز) کافی دنوں کے وقفے کے بعد آج سہ پہر کو  بھٹکل میں اچانک  مغرب جیسا اندھیرا چھا گیا، جس کے ساتھ ہی موسلادھار بارش شروع ہوگئی، جس کا سلسلہ رات تک جاری تھا۔ بھٹکل کے ساتھ ساتھ پڑوسی علاقوں کنداپور اور اُڈپی میں بھی شام کو اچانک موسم بدلنے اور زوردار  بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ البتہ  بھٹکل کے شمالی علاقوں ہوناور، کمٹہ اور کاروار وغیرہ میں صرف اسمان میں بادل چھائے ہوئے دیکھے گئے اور ہلکی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔اُدھر ہبلی میں بھی سہ پہر سے  زوردار بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے، جبکہ یادگیر میں بجلی گرنے سے چار لوگوں کے ہلا ک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔

بھٹکل میں بارش سے  عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا۔ ماری کٹہ، مین روڈ اور اولڈ بس اسٹائنڈ کی طرف سڑکوں پر کافی مقدار میں پانی جمع ہوگیا جس سے سواریوں کو گذرنے میں کافی مشکلات پیش آئیں۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  بھٹکل میں گزشتہ  سال  28 ستمبر تک 3206.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ اس سال 28 ستمبر تک 3515 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، اس اعتبار سے اس بار گذشتہ سال کے مقابلے میں 308.1 ملی میٹر بارش زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

یادگیر میں بجلی گری؛ چار ہلاک

یادگیر میں  آج شام کو موسلادھار بارش کے چلتے زبردست بجلی گرنے سے دو الگ الگ مقامات پر  تین بچوں سمیت چار لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ  گوڈگیرا دیہات میں  کریپّا (15)، ناگراج (14) اور میناکشی(6) کی موت واقع ہوئی، یہ لوگ بکریوں کو چرارہے تھے کہ اچانک بجلی کڑکی اور یہ تینوں بجلی کی زد میں آگئے، جبکہ سورپور میں بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک اور دیگر تین شدید زخمی ہوگئے، یہاں مرنے والے کی شناخت ناگپا ہوسمنی (40) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ زخمیوں کو باگلکوٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...