ضیاء ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام کنڈلور میں ہوا شاندار گیٹ ٹوگیدر پروگرام؛ افطاری میں کنداپور کے اہم ذمہ داران نے کی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th May 2018, 11:50 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کنڈلور 29/مئی (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے کنڈلور قصبہ میں اتوار 27/مئی کو رمضان افطار کے نام پر  ایک شاندار گیٹ ٹوگیدر پروگرام  منعقد ہوا جس میں کنداپور تعلقہ کی اہم اور قابل شخصیات نے شرکت کی۔

ضیاء ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام  ضیاء پبلک انگلش میڈیم اسکول کنڈلور میں منعقدہ اس پروگرام میں  اسلام کا تعارف، رمضان اور روزوں کی حقیقت اور اس کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی اور اسلام کے خلاف پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے تعلق سے  بیش قیمت معلومات سے مہمانان کو آگاہ کیا گیا۔

شام 5:30 بجے پروگرام کا آغاز  قاری سُہیل صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مولانا ضمیر احمد رشادی نے کنڑا ترجمہ پیش کیا۔ ضیاء اسکول کے پرنسپل جناب عبدالرحمن منی پال نے مہمانوں  کا استقبال کیا، جناب محی الدین ماسٹر کوٹیشور نے  پروگرام کی غرض و غایت پیش کرتے ہوئے  افتتاحی کلمات سے نوازا۔

پروگرام میں شریک ڈاکٹرس، ایڈوکیٹس، پروفیسرس، اخباری نمائندے، سماجی کارکن، سیاسی لیڈران سمیت دیگر اہم شخصیات نے اس موقع پر اپنے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے  ہندوستان کی گنگاجمنی تہذیب میں سبھی مذاہب کے لوگوں کو آپس میں بھائی چارگی  اور امن و امان کے ساتھ   رہنے پر زور دیا اور اس طرح کے گیٹ ٹو گیدرپروگرام الگ الگ مذاہب کے لوگوں کی طرف سے  بار بار منعقد کئے جانے کی طرف عمائدین کی توجہ مبذول کرائی۔

آخر میں ضیاء ایجوکیشنل ٹرسٹ کے صدر مولانا عُبیداللہ  ندوی نے خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے اسلام کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے رمضان اور روزوں کے متعلق  تفصیلی روشنی ڈالی اور اس کی اہمیت اور ضرورت کو واضح کیا۔

جناب کوٹا ابراہیم نے پروگرام کی نظامت کی۔ آذان مغرب کے ساتھ ہی تمام مذاہب کے لوگوں نے ایک ساتھ مل بیٹھ کر روزہ افطار کیا جس کے ساتھ ہی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

پروگرام کے فوری بعد اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے اکثر مہمانان نے پروگرام کی بے حد سراہنا کی  اور کہا کہ مولانا عُبیداللہ صاحب علاقہ میں امن اور بھائی چارگی کا پیغام عام کرنے کے مقصد سے ہرسال اس طرح کا پروگرام منعقد کرتے ہیں، مگر اب  دیگر مذاہب والوں کی طرف سے بھی اس طرح کے گیٹ ٹوگیدر پروگرام کا انعقاد ہونا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...