بنگلور میں 12 مارچ سے ہوگی ،کے اے ایس اور آئی اے ایس امتحانات کیلئے مفت کوچنگ؛ مسلمانوں کے لئے سنہرا موقع
بنگلور 19/ فروری (ایس او نیوز) اگلے ماہ 12 مارچ سے طہ ایجوکیشنل ٹرسٹ بنگلور کی جانب سے کے اے ایس اور آئی اے ایس امتحانات میں حصہ لینے والوں کے لئے مفت کوچنگ کا انتظام کیا گیا ہے، جس میں شریک ہوکر امتحانات میں حصہ لینے والے خواہش مند طلبہ و طالبات فائدہ اُٹھاسکتے ہیں۔
ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری سید امان اللہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مفت کوچنگ طہ ایجوکیشنل ٹرسٹ، آرمسٹرانگ روڈ پر واقع صدر دفتر میں دی جائے گی۔کوچنگ کلاسس ماہر اساتذہ کے ذریعہ چلائی جائیں گی اور نمونے کے امتحانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
ان کلاسس میں حصہ لینے کے خواہشمند طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹرسٹ کے دفتر سے درخواست نامے حاصل کریں۔ ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کے اے ایس میں درجہ اول اور درجہ دوم کی اسامیوں کیلئے عنقریب سرکاری اعلامیہ جاری ہونے والا ہے، جبکہ آئی اے ایس کے ابتدائی مرحلے کے امتحان کیلئے تواریخ کا اعلان یونین پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائٹ پر کیا جاچکا ہے۔
سید امان اللہ نے گرائجویٹ نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ان مسابقتی امتحانات میں حصہ لیں اور ٹرسٹ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔