بھٹکل 18/مارچ (ایس او نیوز) ہیلینگ ٹچ اور ہیربل لائف کے مشترکہ تعائون سے بھٹکل نوائط کالونی کے خوشحال ہال میں منعقدہ ایکوپنکچر کے ذریعے مفت علاج کا کیمپ آج اختتام کو پہنچا جس میں سوسے زائد لوگوں نے استفادہ کیا۔
کیمپ کا افتتاح جمعہ کی دوپہر قریب تین بجے کیا گیا تھا اور سنیچر شام تک کا وقت دیا گیا تھا، مگر مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے کیمپ کو آج اتوار کو بھی جاری رکھا گیا جس سے کافی خواتین نے فائدہ اُٹھایا۔
اس تعلق سے جانکاری دیتے ہوئے ہیلنگ ٹچ کی ڈاکٹر عائشہ رُخسار نے کیمپ کے کامیاب انعقاد پر تعائون کرنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے بالخصوص میڈیا کے ذریعے تشہیر کرنے پر ساحل آن لائن اور کیمپ کے لئے خوشحال کا ہال فراہم کرنے پر جناب ناصر آرمار کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ ایکیوپنکچر ایک جامع صحت کی تکنیک ہے جس میں روایتی چینی طب کے طریقوں سے علاج کرایا جاتا ہے۔ اس تکنیک کےذریعے تربیت یافتہ ڈاکٹر جسم کے مخصوص حصوں میں پتلی سوئیاں چبھو کر علاج کرتے ہیں۔