بھٹکل جالی روڈ پر تعمیر ایک مکان فوریسٹ اہلکاروں کی نذر؛ مکان منہدم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th May 2017, 1:31 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:10/مئی (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے جالی میں واقع  سروے نمبر 73کی آتی کرم  زمین پر آٹھ روز قبل  تعمیر کردہ ایک مکان کو محکمہ فوریسٹ کے افسران نے منہدم کردیا۔ جس کے تعلق سے مکان مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس مکان میں گذشتہ ۲۵ سالوں سے رہتے آئے ہیں۔

مصدقہ اطلاع پر 50سے زائد پولس فورس کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے فوریسٹ افسران اور عملے نے یہاں کے ایک مکان کو  گراتے ہوئے سبھی تعمیراتی سامان بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ اس موقع پر ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے مکان میں رہنے والو ں نے بتایا کہ وہ گذشتہ 25/30 سالوں سے یہاں رہتے آرہے تھے، مگر کچھ عرصہ قبل ان کی چھوٹی سے جھونپڑی کو کسی نے آگ لگادی اور پورا مکان جل کر خاکستر ہوگیا، اُس کے بعد سے فوریسٹ اہلکار ہمیں یہاں مکان تعمیر کرنے نہیں دے رہے تھے، انہوں نے کہا کہ مجبور ہوکر وہ لوگ ایک کرائے کے مکان میں رہنے لگے، جبکہ آٹھ روز قبل ہی ہم نے یہاں چھوٹا سا مکان تعمیر کرکے رہنا شروع کردیا تھا، مگر آج فوریسٹ والوں نے ہمارے مکان کو منہدم کردیا۔ گھروالوں نے بتایا کہ ہمارے پاس یہی ایک چھوٹا سامکان تھا اور یہی چھوٹی زمین ہے، مگر ہمیں یہاں رہنے نہیں دیاجارہا ہے، ان کے مطابق ہر شہری کو مکان تعمیر کرکے دینا سرکار کی بنیادی ذمہ داری ہے، مگر ہمیں ہمارے ہی مکان سے بےگھر کیا جارہا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ ایسے حالات میں ہم غریب لوگ کہاں جائیں اور کس سے اپنی شکایت کریں ؟

مکان کو منہدم کرنے کی کاروائی میں  اے سی ایف نندیش ریڈی اور آر ایف اؤ رویندر کی قیادت میں پچاس سے زائد پولس اہلکار موجود تھے۔فوریسٹ افسران نے گھر کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ مکینوں کے خلاف کیس بھی درج کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے اے سی ایف نندیش ریڈی نے بتایا کہ نئے طورپر جو بھی زمین اتی کرم کی جائے گی،اس کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اگر اس کو دہرایا گیاتو سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...