ریاست کے ساحلی اور ملناڈ علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری لاکھوں روپیوں کا نقصان۔ ریاستی وزیر یوٹی قادر کاافسران کے ساتھ اجلاس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th July 2018, 11:17 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو9؍جولائی (ایس او  نیوز) ریاست کے ساحلی اور ملناڈ علاقوں میں موسلا دھار بارش ہنوز جاری ہے ۔ ریاست بھر میں مزید 4دن تک بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ جنوبی کینرا ضلع ،اڈپی ،چکمگلور، کورگ سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش کاسلسلہ جاری ہے ۔

بنٹوال علاقے میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش مسلسل ہورہی ہے ۔کئی علاقوں میں دیواریں گرنے ، زمین کھسکنے ،باغیچوں میں پانی جمع ہوجانے سے کئی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جس کی وجہ سے لاکھوں روپیوں کانقصان بتایا گیا ہے۔

موسلا دھار بارش کی وجہ سے نیترا وتی ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگی ہے ۔ کاڈلی دیہات میں پدما نامی عورت پر دیوار کا ایک حصہ گرنے کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوچکی ہے ۔ جس کو نجی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ اس کی حالت کافی نازک بتائی گئی ہے۔8میٹر کی اونچائی سے نیترا وتی ندی بہنے لگی ہے ۔ جس سے کافی خطرہ بتایا جارہا ہے ۔اس علاقے کے تمام اسکولس اورکالجوں کو چھٹی دے دی گئی ہے۔

بنٹوال ،بنڈاربٹو ، پٹا منگلا علاقے میں نیتراوتی ندی کا پانی تیزی کے ساتھ بہتے ہوئے دیکھ کر اس علاقے کے چند مکینوں کو منتقل کردیا گیا ہے ۔ چند مکانوں کو کافی نقصان بھی پہنچا ہے۔ برساتی نالے بھر کر پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں زمین کھسک چکی ہے ۔ جس کی وجہ سے بڑی مقدار میں فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ اس کے علاوہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے پانی سڑکوں پر تیزی کے ساتھ بہنے سے اس علاقے کی کئی سڑکیں بند پڑی ہیں ۔ جس سے گاڑیوں کا گزر مکمل طور پر بند ہوچکا ہے۔ ان سڑکوں کو صاف کرنے کی کارروائی میں بھی بارش رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ راحت کاری کا موں میں بھی پریشانی اٹھانی پڑرہی ہے ۔ دیگر علاقوں کے قومی شاہراہوں پر درخت اور بجلی کے کھمبے زمین بوس ہوچکے ہیں۔ جس سے گاڑیوں کا گزر بھی مشکل ہوچکا ہے ۔ مذکورہ علاقوں میں عام زندگی مفلوج ہوچکی ہے۔

ولڈ۔ سولیتور ، منگلور کی سڑک پر پانی کا بہاؤ زیادہ ہوجانے کی وجہ سے مذکورہ سڑک مکمل طور پربند ہوچکی ہے ۔ ولڈ کے پڈور دیہات میں ابو بکر حاجی کے باغ میں پانی جمع ہوجانے سے تمام فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ اس کے علاوہ کئی زرعی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بنٹوال تعلقہ میں کل ہوئی موسلا دھار بارش کی وجہ سے لاکھوں روپیوں کا نقصان بتایا گیا ہے ۔

کوپا تعلقہ کے کئی دیہاتوں میں موجود40 سے زائد مکانوں میں پانی داخل ہوجانے کی وجہ سے یہاں مقیم افراد کو رات بھر جاگ کر گزارنا پڑا۔ اس دوران آج منگلور میں ریاستی وزیر برائے ہاؤزنگ یوٹی قادر نے اضلاع کے افسران کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے جنوبی کینرا ضلع میں طوفانی بارش کو مد نظر رکھ کر ہائی الرٹ کااعلان کیا ۔

اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یوٹی ۔ قادر نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے جنوبی کینرا ضلع میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے لگی ہے ۔ اور محکمہ موسمیات نے بھی پیش گوئی کی ہے کہ 11جولائی تک اس طرح بارش ہوتی رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی کینرا ضلع میں مانسون شروع ہونے کے بعد سے اب تک جملہ1958.8ملی میٹر بارش ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران انہوں نے افسران کو سخت ہدایت دی ہے کہ وہ ہائی الرٹ رہیں۔جن نشیبی علاقوں میں مکانات ہیں وہاں پانی داخل نہ ہو اس کیلئے درکار اقدامات کریں۔

وزیرموصوف نے بتایا کہ گزشتہ دو دن تک ہوئی بارش کے دوران تقریباً 950مکانوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ نقصان پہنچے مکانوں کی نشاندہی کریں۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل ڈزاسٹر ریکوری فریم ورک ٹیم طلب کرلی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کنٹرول روم میں 24گھنٹے بھی کام کرنے کیلئے افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے 8کشتیاں ، تین کیوبا ڈائیونگ کٹس ،تین کٹنگ مشین جن کی مالیت23لاکھ روپئے ہے اضلاع کے لئے تقسیم کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...