مینگلور کے قریب ویٹھل میں بولیرو جیپ نے دی بائک کو ٹکر؛ نوجوان ہلاک
مینگلور 20/جون (ایس او نیوز) یہاں سے قریب 50 کلو میٹر دور بنٹوال تعلقہ کے ویٹھل میں ہوئے ایک سڑک حادثہ میں ایک 18سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی شناخت محمد صفوان کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق محمد صفوان ویٹھل کے چنڈیگولی کا رہنے والا تھا، کُڈتاموگیرو سے ویٹھل جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار بولیرو جیپ مخالف سمت سے آکر اس کی بائک سے ٹکراگئی۔ حادثہ کوڈنگی نامی مقام پر منگل کی رات کو پیش آیا۔
ٹکر لگتے ہی محمد صفوان بائک سے الگ ہوکر کافی دور جاگرا، اسے فوری طور پر مقامی لوگوں نے شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال پہنچایا، مگر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اُس نے دم توڑ دیا۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ویٹھل پولس جائے وقوع پر پہنچی؛ پولس نے کیس درج کرلیا ہے، جانچ جاری ہے۔