بھٹکل میں ہوئے دو مختلف سڑک حادثوں میں پانچ شدید زخمی؛ ایک زخمی کے علاج کےلئے مالی تعائون کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2018, 9:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 13/ستمبر(ایس او نیوز) بدھ کی شام کو پیش آئے دو مختلف سڑک حادثوں میں  پانچ  لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں جس میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

پہلا حادثہ شام قریب آٹھ بجے ساگر روڈ پر پیش آیا جب ایک بائک نے  راہ چلتے شخص کو ٹکر ماردی، ٹکر لگنے  سے ایک طرف راہ گیر شدید زخمی ہوگیا، وہیں بائک سوار بھی بائک سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔ راہ چلتے شخص کی شناخت  بیلنی کے رہنے والے گوندا دیوڑیگا  کی حیثیت سے کی گئی۔ اس کے سر کو شدید چوٹ لگی ہے اور اُسے بھٹکل سرکاری اسپتال سے نازک حالت میں  فوری طور پر اُڈپی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیاہے۔ حادثے میں بائک سوار ستیش اچاری کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ہنومان نگر کا رہنے والا ہے، اس کے ایک پیر کو شدید چوٹ لگی ہے اور اُسے بھی بھٹکل سرکاری اسپتال سے اُڈپی لے جایا گیا ہے۔

دوسرا حادثہ شام قریب نو  بجے انفال سوپر مارکٹ کے پاس پیش آیا جب ایک بائک دوسری ایم 80 سواری   کو ٹکر مار کر فرار ہوگئی۔   ٹکر لگتے ہی  جیسے ہی  ایک شخص نیچے گرا، دوسری بائک بے قابو ہوکر نیچے گرے ہوئے شخص پر چڑھ گئی، جبکہ  بائک پر سوار دونوں لوگ بھی سڑک پر گرگئے۔  اس طرح حادثے میں تین لوگ شدید زخمی ہوگئے، جس میں ایم 80 سوار کی  حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ایم 80 سواری سے نیچے گرکر شدید زخمی ہونے والے کی شناخت آزاد نگر مسجد طوبیٰ کے قریب رہنے والے محبوب علی (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے، اس کے سر کو شدید چوٹ لگی ہے اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے اُڈپی اسپتال لے جایا گیاہے، جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ بائک سے نیچے گر کر زخمی ہونے والے دیگر  دو لوگوں کے نام معلوم نہ ہوسکے ۔

محبوب کے گھروالوں کی عوام الناس سے مدد کی اپیل:  حادثے میں شدید زخمی ہونے والے محبوب علی کے گھروالوں نے خبر دی ہے کہ محبوب علی کو اُڈپی ادرش اسپتال میں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ گھروالوں نے عوام الناس سے اس کی صحت یابی کے لئے دُعا کرنے کی درخواست کرنے  کے ساتھ ساتھ علاج کے لئے مالی تعائون کی بھی اپیل کی ہے۔

محبوب علی  کے تعلق سے  انفاء اسپورٹس سینٹر کے مولانا محمد انصار خطیب مدنی نے تصدیق کی ہے کہ   ان کی مالی حالت واقعی مستحکم نہیں ہے اور اسپتال کا خرچہ گھروالوں کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ لہٰذا انہوں نے بھی صاحب خیر حضرات  سے درخواست کی ہے کہ  اس نوجوان کے علاج کے لئے ہرممکن مالی تعاون کیا  جائے۔

مالی تعاون یا مزید تفصیلات کے لئے محبوب علی کے قریبی رشتہ دار محمد علی سے موبائل نمبر 9916475338/  9986685921 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...