سیاست سے دوری اور بے توجہی خود کشی کے مترادف؛ بھٹکل میں ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کی میٹنگ میں ریاستی صدر کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th October 2017, 9:26 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:17/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)آپ کا گھر کیسااور کتنا ہو،کیا کھائیں ، کیا پہنیں، ڈریس کوڈ کیا ہو، بچوں کی تعلیم وتربیت کیسی ہو، نصاب میں کیاکیا ہو، نسلوں کی پروان کن خطوط پر ہو، گویا زندگی کے ہرشعبہ پر سیاسی اثرات واضح ہیں، ان سب فیصلوں کو سیاست دان طئے کررہے ہیں، ہماری پوری زندگی پر سیاست دان حاوی ہورہےہیں ان حالات میں باشعور قوم کا کوئی فرد سیاست کو نہ نظر انداز کرسکتاہے اور نہ دور رہ سکتاہے۔ ایک حساس و باشعور قوم ہونے کے ناطے کیوں نہ ہم سیاست جیسے اہم میدان کو استعمال کرتے ہوئے ملک و ملت کارخ بدلنےکی کوشش کریں۔ ان خیالات کااظہارویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر عبدالحمید فاران نےکیا۔ وہ یہاں بھٹکل میں ویلفئیر اسپتال ہال میں بھٹکل ویلفئیر پارٹی کے کارکنان اور دیگر سیاسی ذمہ داران سے مخاطب تھے۔

ریاست میں مسلمانوں سمیت پسماندہ طبقات میں سیاسی شعور کی بیداری کے لئے ریاست کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے وہ آج منگل کو بھٹکل تشریف لائے تھے، ریاستی صدر نےکہاکہ ملک کی باشعور قوموں کو اس کا احساس ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی جدوجہد میں مصروف ہیں جب کہ ہم مایوسی کے دلدل میں پھنستے جارہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ ملک کے سیاسی حالات سے دوری ، بے شعوری اور بے حسی خود کو ہلاک کرنےکے مترادف ہے۔ موجودہ جو سیاست چل رہی ہے وہ تو صرف گنتی کا ایک کھیل ہے یہی وجہ ہے کم فی صدی وو ٹ حاصل کرنے کےبعد بھی ممبران کی زیادہ تعداد انہی کے پاس ہے۔ ایک منصوبہ بند طریقے سے ہمیں مختلف کھلونوں میں الجھائے رکھاگیا ہے خاص کر روٹی کپڑا مکان میں ہمیں الجھایا گیا، کیوں ؟  کیونکہ اگر مسلمان دوسری طرف سوچنا شروع کریں گے  تو کایہ پلٹ جائے گی اسی لئے انہیں جذباتی مسائل میں الجھائے رکھا جارہاہے۔آزادی کے بعد سے ایک ہی پارٹی کو مسلمان اندھے بن کر ووٹ دیتےرہے، کانگریس کو خد ا کا تحفہ سمجھ بیٹھے ،ووٹ بینک کے طورپر مسلمانوں کو استعمال کرنے والی پارٹی نے مسلمانوں کے لئے کیا کچھ کیا ہے اس کی حقیقت سچر کمیٹی بیان کررہی ہے کل تک جو کام دلت کرتے تھے وہ سب کام مسلمانوں کو دیاجارہاہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے بولنا ہوگا، سننا بھی ہوگا، مگر ہمیں خاموش نہیں رہنا ہے، تاریخ گواہ ہے حالات بدل سکتے ہیں۔بشرط یہ کہ ہم منصوبہ بندی اور محنت سے کام لیں کیونکہ گھر بیٹھے خوشحالی نہیں آنے والی ۔

ملک کی دوبڑی سیاسی پارٹیوں کی حقیقت کا پتہ دیتے ہوئے ریاستی صدر نے بتایا کہ بی جے پی ایک قومی پارٹی کا دعویٰ تو کرتی ہے لیکن وہ صرف ہندو توا کے نظریہ کی پارٹی ہے انہیں مسلم ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے تو پھروہ نیشنل پارٹی کیسے بن سکتی ہے دوسری طرف کانگریس میں بھی سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کےعلاوہ کون ہے جو کانگریس کو ملکی سطح پر سنبھال سکے۔تھوڑا سا شعور بیدار کرکے غور کیجئے تو پتہ چلے گا پورے ہندوستان میں صرف دلت اور مسلمان ہی وہ قومیں ہیں جو ملک کے ہرحصہ میں آباد ہیں۔یہاں رک کر غور کیجئے کہ ملک میں 18-20کروڑ کی آبادی والے مسلمانوں کی نمائندگی کون کررہاہے؟ ۔اس وقت جو مسلمانوں کے نمائندگی کا دم بھرتےہیں ان کا ماضی و حال داغدار ہے ملی تشخص کو بیچ کر اپنی سیاسی بساط بٹھانے والے مسلمانوں کے نمائندے بنے پھررہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا صرف بی جے پی یا کسی دوسری پارٹیوں کو گالی دینے سے مسلمانوں کا بھلا ہوگا، کیا مسلمانوں کے لیڈر کو گالی گلوج سے کام لینا چاہئے، ایک لیڈر کا یہی کام ہے۔ آج تک مسلمانوں کو صرف جذبات کی رو  میں بہا کر ان سے ووٹ لینے والے مسلم لیڈران مسلمانوں کی بھلائی کے لئے کیا ہے کونسےبنیادی کام انجام دئیے ہیں ان سے پوچھنا چاہئے اور ان کے علاقوں کا دورہ بھی کرنا چاہئے۔ مسلمانوں کی سیاسی بے شعوری اور جہالت کی حد تک ہوگئی ہے۔ سنجیدہ ، باہوش، باشعور ، دوراندیش لیڈران کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہاہے۔ مسلمانوں کے باشعور افرادکو تجزیہ کرناچاہئے کہ سیاسی طور پر مسلمان آج اس حالت کو کیوں پہنچے، انہوں نے کہاکہ شخصیت کی بنیاد پر کوئی سیاست نہیں کی جاسکتی اور وہ دیرپا بھی نہیں ہوگی بلکہ تعمیری ، اخلاقی نظریہ کی بنیاد پرجو سیاست ہوگی اسی کو دوام حاصل ہوگا۔ مسلمانوں کو بھی اس نہج پر سوچنا چاہئے ۔ جس کے لئے بہترین موقع ویلفئیر پارٹی دینے کو تیار ہے، علماءہوں، دانش ور ہوں، نوجوان ہوں ، عورت ہوکہ مر د ہم ہرایک کو یہاں موقع دیں گے تاکہ وہ اس کے ذریعے ملک وملت کی بھلائی کے کام کرسکے۔

پروگرام میں شریک ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کے سابق ریاستی صدراکبر علی اُڈپی نے اپنے مختصر خطاب میں کہاکہ پنجاب کے گروداس پورپارلیمانی حلقہ اورکیرلا کے اسمبلی حلقہ میں بی جےپی کی شرمناک ہار چڑھتے سورج کے زوال کی طرف ہلکا سا اشارہ ہے ، ایک طویل زمانے تک حکومت کرنےو والی اندراگاندھی بھی ہار سکتی ہے تو پھر موجود ہ حکمرا ن کیوں نہیں؟ مگر ہمیں منصوبہ بند طریقے سے سیاسی بصیر ت وشعور سےکام کرنا ضروری ہے۔

اس سے پہلے  ریاستی جنرل سکریٹری طاہر حسین نے  ویلفئیر پارٹی کا تعارف پیش کرتے ہوئے حالات حاضرہ  پر روشنی ڈالی ۔ویلفئیر پارٹی اترکنڑا ضلع کے صدر محمد یونس رکن الدین نے پارٹی کے کارکردگی بیان کی۔ پروگرام کے بعد موجودہ سیاسی حالات پر آپسی گفتگو بھی ہوئی۔ ویلفئیر پارٹی ،اترکنڑاضلعی سکریٹری شوکت خطیب نے استقبال کیا۔ قمر الدین مشائخ نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ پروگرام میں شہر کے کئی اہم ذمہ دار ، نوجوان وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...