ستمبر 20 کو ہوں گے بھٹکل ٹیکسی مالکان و ڈرائیورس یونین کے انتخابات؛ انتخابات کے موقع پر بھٹکل میں صبح سے دوپہر تک نہیں ہوگی ٹیکسی سروس
بھٹکل 9/ ستمبر (ایس او نیوز) مورخہ 20 ستمبر بروز جمعرات کو بھٹکل ٹیکسی مالکان و ڈرائیورس یونین کے انتخابات منعقد کئے جائیں گے جس میں نئے عہدیداران کا انتخاب ہوگا۔ اس دوران صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بھٹکل میں ٹیکسی سروس دستیاب نہیں ہوگی۔ اس بات کی اطلاع یونین کے ایک رکن فیصل پیرزادے نے دی ہے۔
فیصل نے بتایا کہ بھٹکل میں ٹیکسی مالکان و ڈرائیورس کے قریب 200 ممبرس ہیں۔ صبح سے دوپہر تک سبھی ممبرس انتخابات میں شریک ہوں گے جس کو دیکھتے ہوئے 20 ستمبر کو بھٹکل میں ٹیکسی سروس بند رہے گی۔
بھٹکل ٹیکسی مالکان و ڈرائیورس یونین کے صدر مظہر صاحب نے بھی بھٹکل کے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ یونین کے انتخابات کو دیکھتے ہوئے اپنے متعلقہ دن کے سفر کو تھوڑا آگے پیچھے کریں اور یونین کے ساتھ تعائون کریں۔