پرائیویٹ کاروں کو بطور ٹیکسی استعمال کرنے کے خلاف ٹیکسی ڈرائیورس اور مالکان نے دیا آرٹی او کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st March 2018, 9:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل یکم مارچ (ایس او نیوز)بھٹکل کے ٹیکسی (پیلے نمبر پلیٹ والی کار) ڈرائیوروں اور مالکان کی ایسوسی ایشن نے آر ٹی او کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے  مطالبہ کیا ہے کہ  پرائیویٹ  (سفید نمبر پلیٹ والی) کار والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے، جو کرایے پر مسافروں کو لے جانے کاکام کررہے ہیں۔

ٹیکسی ایسوسی ایشن کے اراکین کا کہنا ہے کہ ہم لوگ قرض پر گاڑیاں خریدتے ہیں اور سرکاری قوانین کے مطابق کرایے پر گاڑی چلانے کی اجازت لینے کے علاوہ متعلقہ ٹیکس بھی اداکرتے ہیں۔مگر ہم لوگ جہاں قطار میں کھڑے ہوکر مسافروں کا انتظار کرتے ہیں ، وہاں کچھ پرائیویٹ گاڑیاں آجاتی ہیں اور مسافروں کو غیر قانونی طور پر ایک مقام سے دوسرے مقام پر لے جاتی ہیں، جبکہ ٹیکسی کے قوانین کے مطابق ان گاڑیوں کا ٹیکس ادانہیں کیا جاتا۔اس کے علاو ہ کچھ رکشہ ڈرائیور اپنی پرمٹ کی حد سے باہرجاتے ہوئے بیندور اور ہوناور تک مسافروں کو لے جاتے ہیں۔اس کی وجہ سے ہم جیسے قانونی طور پر ٹیکسی کا کاروبار چلانے والوں کا نقصان ہوتا ہے اورہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔اسوسی ایشن نے  آر ٹی او سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح نجی کاروں کوغیر قانونی طور پر ٹیکسی بنانے والوں کے خلاف کارروائی جائے۔

بعد میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے بتایا کہ غیر قانونی طور پر پرائیویٹ کاروں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کرکے مسافروں کو مینگلور ائرپورٹ یا گوا ائیرپورٹ یا دیگر مقامات پر لے جانے کی صورت میں ٹیکسی ڈرائیورس اُن کو راستے میں ہی  روک کر مسافروں کو نیچے اُتارسکتے ہیں۔ اس تعلق سے بھی اسوسیی ایشن کے ذمہ داروں نے آر  ٹی او کو مطلع کیا ہے ۔ اسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے بالخصوص ائرپورٹ جانے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پرائیویٹ کاروں پر ائرپورٹ نہ جائیں، اگر آپ ایسا کرتے ہیں اور راستے میں ڈرائیوروں کو معلوم ہوجانے کی صورت میں آپ کی پرائیویٹ کار کو روکا جاتا ہے تو آپ کی فلائٹ مس ہوسکتی ہے، جس کے لئے آپ خود ذمہ دار ہوں گے۔

اس موقع پر رمیش، فوزان ، دانش اور دیگر اراکین موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...