بھٹکل: زمین مالکان کو معاوضہ حصول کے لئے آخری تاریخ کا تعین :ورنہ زمین اتھارٹی کو منتقل ؛ایم این منجوناتھ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th August 2017, 10:33 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:13/اگست (ایس اؤنیوز)قومی شاہراہ 66کی توسیع کرتے ہوئے فورلین میں منتقل کرنےکےلئے جاری کاموں کےلئے زمین حصولیابی کے سلسلے میں اترکنڑا ڈپٹی کمشنر کی طرف سے احکامات جاری کئے جانےکے بعد زمین حصولیابی کے خصوصی آفیسر اور بھٹکل کے اے سی ایم این منجوناتھ نے بھی سرکلر جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جولوگ فورلین کی تعمیر کو لے کر اپنی زمینات کھو چکے ہیں، ان کے معاوضہ ادائیگی کے لئے آخری تاریخ طئے کی جاچکی ہے، اگر متعینہ تاریخ میں معاوضہ نہیں لیا جاتاہے تو زمینات کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی طبیعی طورپر اپنی تحویل میں لے گی ۔

اس سلسلے میں ایم این منجوناتھ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ فورلین کی تعمیر کو لےکر ہوناور اور بھٹکل تعلقہ جات میں زمین حصولیابی کے لئے 3ڈی نوٹیفکیشن جاری کیاجاچکاہےاور آئی فیصلہ کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔ آئی فیصلے کے مطابق زمین مالکان ضروری دستاویزات پیش کرکے معاوضہ حاصل کریں۔ اس سلسلے میں زمین مالکان کو انفرادی نوٹس اور مقامی تحصیل افسران کے ذریعے بھی جانکاری دی جاچکی ہے۔ وقت مقررہ پر فورلین کی تعمیر کو مکمل کرلینا ہے ،متعینہ تاریخ کے اندر زمین مالکان اپنا معاوضہ لے لیں۔ اگر نہیں تو زمینات کو اتھارٹی اپنی تحویل میں لینے کی بات کہی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...