انتشار اور لاقانونیت پرقابو پانا ہے تو امن پسندوں کو زبان کھولنی ہوگی : بھٹکل میں منعقدہ قومی یک جہتی اجلاس میں شری رام ریڈی کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th October 2017, 10:26 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:11 اکتوبر (ایس اؤنیوز) بنگلور میں ریاست کے روشن خیال مفکرین ، ادباء، سوامی جی سمیت تمام متحد ہوکر عوام کو بھائی چارگی اور یک جہتی کا پیغام دے رہے تھے کہ اُس کے دوگھنٹوں کے اندر ہی ملک کی مشہور صحافی گوری لنکیش کا قتل کردیا  گیا۔ آج ملک میں  بھائی چارگی کا پیغام دینے والوں پر حملے کئے جارہے ہیں اور  بیماروں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں پر حملہ کرنے والوں کو وزارت سونپی جارہی ہے۔ ضلع اُترکنڑا کے جس ایم پی کو وزیر بنایا گیا ہے انہوں نے حال ہی میں بیان دیا ہے کہ ملک میں ہندئوں کا قتل کیا جارہا ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ صرف ہندوئوں کے وزیر ہیں یا اس ملک کے وزیر ہیں ؟ میں یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ   ہندو دھرم سے ہی تعلق رکھنے والے مہیش پجاری، ہریش پجاری، ونایک بالیگا کا قتل کس نے اور کیوں کیا ؟ ان سب  باتوں کا اظہار  سابق رکن اسمبلی  اور سی پی آئی (ایم ) لیڈر شری رام ریڈی نے کیا۔ وہ یہاں بدھ کی صبح اربن بینک ہال میں منعقدہ سوہاردا کرناٹکا سماویش میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔ شری رام ریڈی نے اپنے خطاب میں  آر ایس ایس کا مفہوم سمجھاتے ہوئے کہا کہ یہ   راشٹریہ  سروناش سنگھا ہے جو خود قتل کرتے ہیں اور   الزام دوسروں پر تھوپتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتشار اور لاقانونیت پرقابو پانا ہے تو امن پسندوں کو زبان کھولنی ہوگی، آواز بلند کرنی ہوگی اور ایسی تنظیموں اور اداروں کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2014کے لوک سبھا انتخابات کے بعد عوام کے بنیادی حقوق کو چھین لینے کی کوششیں زوروں پر  جاری ہیں، وزیراعظم نریندر مودی کی تنقید کرنےپر فلمی اداکار پرکاش رائی کے خلاف سیاہ پٹی کی تشہیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے بھارت کے رواداری کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک شنکراچاریہ ، مدھواچاریہ کو ہی نہیں ، چارواک کو بھی بنیاد فراہم کیا ہے۔ سوال کرنے والے عوام کا منہ بند کرنا ہٹلر کے فاشسزم کی پالیسی ہے، مختلف تہذیبوں ، الگ الگ زبانوں ، کئی ایک ذاتوں اور دھرموں والے بھارت کو آج خطرہ درپیش ہوگیاہے۔ آج داڑھی رکھنے والوں کو دہشت گرد کہا جارہاہے، انہوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت کسی ایک کی جائیداد نہیں ہے اس بات کو وہ لوگ  جتنا جلد سمجھ لیں اُن کے لئے  بہترہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ دیش بھگتی کا مطلب ملک میں موجود پہاڑوں ،چٹانوں کی پوجا کرنا نہیں ہے، فوجیوں کی تعریف کی حد تک بھی نہیں ہے ، دیش بھگتی کا مطلب دیش کے شہریوں کی فکر کرنا ہے۔ بھارت میں قومیت کا لفظ انگریزوں کے زمانےکا ہے ، آزادی کی جدوجہد میں شریک ہوئے بغیر، انگریزوں کے ساتھ شامل ہوئے لوگ آج ہمیں دیش بھگتی کا سبق سکھانا شروع کیاہے، ملک میں غیر مساویانہ برتاؤ میں اضافہ ہورہا ہے۔

شری رام ریڈی نے بتایا کہ خوف سے نجات والے کرناٹکا کی تعمیر کے لئےیکساں ذہنیت والے اداروں اورتنظیموں نے فیصلہ کیاہے کہ یک جہتی کی بنیاد پرریاست گیر کرناٹکا  میں انسانی زنجیر باندھی جائے گی جس کے ذریعے امن، بھائی چارگی ، مساوات، رواداری کے لئے ایک نئے کرناٹکا کی تعمیر کا راستہ کھوجا جائے گا۔ انہوں نے بتایاکہ 30اکتوبر کو بوس ناڈا کے کلیان سے چامراج نگر تک انسانی زنجیر تعمیر کرتے ہوئے ایک نئے یک جہتی والے کرناٹکا کو بنیاد فراہم کی جائے گی۔

شرالی جنتا ودیا لیہ کے پرنسپال اے بی رام رتھ نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ملک اور ریاست میں انتشار، لاقانونیت اور ہنگامہ خیزی پیداکرنے یہاں ایک گروہ بہت سرگرم ہے ، انہوں نے  اپنے بچوں کو ایسے لوگوں سے دوررکھنے کی صلاح دی۔ صحافی ایم آرمانوی نے  گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک کو آگ میں جھونکنےکی کوششیں زوروں پر ہیں، ہمیں آگ کو ٹھنڈا کرکے امن کو قائم کرنے کاکام کرناہے ، سوشیل میڈیاپر فرقہ پرست متحرک رہتےہوئے ملک میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے زور دیا کہہمیں امن کے قیام کا مقصد لے کر جواب دینا چاہئے۔

کرناٹکا پرانت رعیت سنگھ کے ضلعی صدر شانتارام نایک نے پروگرام کی صدارت کی۔ جے ڈی ایس لیڈر عنایت اللہ شاہ بندری، جماعت اسلامی ہند کے ضلعی ناظم محمد طلحہ سدی باپا نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ سی پی آئی (ایم ) کے ضلع سکریٹری یمونا گاؤنکر نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے نظامت کی۔ انجمن ڈگری کالج بھٹکل کے شعبہ کنڑا کے صدر پروفیسرآر ایس نایک نے استقبال کیا تو صحافی محمد رضا مانوی نے آخر میں  شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...