بھٹکل: عورت کے گلے سے سونے کا زیور سمجھ کر جعلی چین لے کر لٹیرے فرار
بھٹکل :22/جون (ایس اؤنیوز)بائک پر سوار دو انجان شرپسندوں نے عورت کے گلے سے سونے کی چین سمجھ کر جعلی زیورچھین کر فرار ہونے کا واقعہ بلدیہ حدود کے سونارکیری روڈ پر جمعرات کی شام پیش آیاہے۔
ہاڈولی گرام پنچایت حدود کے کورندور کی پدما مادیو نائک (40)نامی عورت اپنی آپا کے سونے کی چین پہن کر رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے لئے بھٹکل پہنچی تھی ۔ شادی کے بعد سونے کا زیور اپنی آپا کو لوٹا کر جعلی سونےکی چین گلے میں پہن کر آسارکیری میں اپنے بھائی سے ملاقات کے لئے سونارکیری روڈ سے جارہی تھی توپیچھا کررہے 2بائک سواروں نے پدما کے گلے سے نقلی چین لے کر فرار ہوئے ہیں۔ معاملے کو لے کر عورت نے شہری پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے ، پولس جانچ کررہے ہیں۔