پتورکے ایک مکان میں چوری کرنے کے الزام میں بھٹکل میں ایک شخص کی گرفتاری
بھٹکل:29/ جولائی(ایس او نیوز)پڑوسی ضلع دکشن کنڑا کے پتور تعلقہ میں ایک گھرمیں ہوئے چوری کے معاملے میں پتور پولس نے بھٹکل پہنچ کر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اوراُسے اپنے ساتھ پتور لے گئی ہے۔ یہ واردات مٹھلی میں جمعہ کو پیش آیا۔
گرفتار شدہ شخص کے متعلق اطلاعات ملی ہیں کہ وہ دکشن کنڑا ضلع کا ہی مکین ہے، مگر وہاں چوری کرکے یہاں بھٹکل کے مٹھلی علاقہ میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ پتور میں چوری کی واردات انجام دینےکے بعد فرار ہوکر بھٹکل آگیا تھا اوریہاں عام آدمی کی طرح زندگی بسرکررہا تھا۔ ملزم سے پوچھ تاچھ کے بعد زائد جانکاری ملنےکی توقع ہے۔