بھٹکل ودھان سبھا حلقہ کے لئے تینوں سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کا اعلان :منکال وئیدیا،سنیل نائک اور عنایت اللہ شاہ بندری کے درمیان مقابلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th April 2018, 12:47 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:16/اپریل (ایس او نیوزتوقع کے مطابق سنیچر کو جاری ہوئی کانگریس پارٹی کے  امیدواروں کی فہرست میں بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے کانگریس پارٹی نے آزاد امیدوار کے طورپر کامیاب ہوکر کانگریس میں شامل ہونے والے منکال وئیدیا کو ہی اپنا امیدوار بنایا ہے۔تو بی جے پی نے شرالی کے نوجوان لیڈر سنیل نائک کو ٹکٹ دیا ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے جے ڈی ایس کی طرف سے عنایت اللہ شاہ بندری کو بطور امیدوار پہلے ہی سے میدان میں اُتارا جاچکا ہے۔ فی الحال حلقہ کی سیاسی صورت حال تکونے مقابلے کی ہے، مگر پرچہ نامزدگی کے بعد ہی صحیح صورت حال واضح ہوگی کہ  کس کس کے درمیان مقابلہ آرائی ہوگی ۔

ویسے دیکھا جائے تو حلقہ سے کانگریس ٹکٹ کے لئے منکال وئیدیا ہی واحد مضبوط دعویدار تھے ،دو ماہ پہلے ہی بھٹکل میں ہوئے جلسہ عام میں وزیرا علیٰ سدرامیا نے واضح اشارے دیتے ہوئے کہہ دیا تھا کہ ان ہی کو اُمیدوار بنایا جائے گا۔ تازہ حوالوں سے بات کہی جائے تو ٹکٹ کی تصدیق ہونے سے پہلے ہی منکال وئیدیا حلقہ کا ایک دورہ مکمل کرچکے ہیں۔ الگ الگ علاقوں ، دیہاتوں اور محلوں کے ذمہ داران سے رابطہ کرتے ہوئے  اُن کے مسائل کو حل کرنے کی  یقین دھانیاں کراتے ہوئے دیکھے جارہے تھے اور اپنے ووٹروں کو اپنے حق میں کرانے کے لئے خاموشی سے تشہیر بازی میں لگے ہوئے تھے۔

دوسری طرف بھٹکل سے بی جےپی امیدوار کو لے کر چہ میگوئیاں جاری تھیں اکثر کا کہنا تھا کہ سابق کانگریسی ایم ایل اے جے ڈی نائک کو ہی ٹکٹ دی جائے گی، اس طرح کی باتیں بھی کہی جارہی تھی کہ  جے ڈی نائک کو  ٹکٹ کے وعدے پر ہی بی جےپی میں شامل کیا گیا ہے ۔ لیکن شرالی کے سنیل نائک کو ہندو فائر برانڈ ایم پی ، مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کا ساتھ کام آیا ، اورایم پی کی بھرپور حمایت سے سنیل نائک آخری لمحات میں ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پیر کو جاری ہوئی بی جے پی کی دوسری فہرست میں بھٹکل سے سنیل نائک کو بی جے پی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ جنتادل (ایس) کی جانب سے عنایت اللہ شاہ بندری کو پہلے ہی ٹکٹ دینے کاا علان کیا جاچکا ہے اور عنایت اللہ شاہ بندری کے تعلق سے سننے میں آیا ہے کہ وہ شراوتی پٹی کے علاقوں میں اپنے حق میں تشہیر ی کام میں لگے ہوئے ہیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...