بھٹکل کے قریب بیندور کی اوتینانی پہاڑی پر ہوائی اڈہ کی پیش کش : کیا یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th April 2018, 8:23 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:5/اپریل (ایس او نیوزاترکنڑا اور اُڈپی اضلاع میں تجارت اور سیاحت کوجدید ذرائع سے ترقی دے کر اس کو مزید فروغ دینے کے لئے بھٹکل سے بالکل قریب پڑوسی علاقہ بیندور تعلقہ کے اوتینانی  مقام پربین الاقوامی سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے ایک نیا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے اور خبر ملی ہے کہمنصوبے کے لئے ضروری زمین کی تلاش کرتے ہوئے اُڈپی ضلع کے تین تعلقہ جات کے تحصیل افسران کی ٹیم نے اوتینانی  کو موزوں و مناسب مقام قرار دیا ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے  بھٹکل سے صرف 20 کلو میٹر کے فاصلے پر ائرپورٹ تعمیر ہونے کادیرینہ خواب پورا ہونے کی امید نظر آرہی ہے۔

ریاستی دستکاری اور بنیاد ی سہولیات بورڈ کے سرکلر کے مطابق اُڈپی ضلع ڈپٹی کمشنر نے ملٹی ماڈل نیو انٹر نیشنل ائیرپورٹ اور کارگو ہب کی تعمیر کے لئے موزوں ومناسب اور ضروری زمین کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنی رپورٹ سونپی ہے۔ 

خبر ملی ہے کہ اُڈپی ضلع کے پلیمارو اور کارکلا تعلقہ جات کے انّا، مونڈکور،مولڈکا دیہات میں زمین کا جائزہ لیا گیا تھا ،مگر وہاں زرعی زمین اور رہائشی علاقہ کی کثرت سے منصوبے کے لئے زمین نہیں مل سکی تو اوتینانی  کا پہاڑی کا جائزہ لیا گیا جس کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ یہ علاقہ ائرپورٹ کے لئے بے حد موزوں ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسی مقام پر یعنی اوتینانی  میں بحریہ اڈہ  تعمیر کرنے کی پیش کش کی گئی تھی بعد میں وہ کاروار منتقل ہواتھا۔ اسی طرح اوتینانی  میں سرکاری اور خانگی اشتراک سے ہوائی اڈہ  کی تعمیر کی بھی پیش کش کی گئی تھی لیکن نشان زدہ زمین پر گھنے جنگل کی غلط رپورٹ، منصوبے کی تکمیل کے لئے سد راہ بن  گئی تھی۔ مگر اب وہی امید دوبارہ جا گ گئی ہے ، ہوائی اڈے اور کارگو ہب کی تعمیر کے لئے دستاویزات کی منتقلی جاری ہے، جس کے نتیجےمیں کافی امیدیں لگائی جارہی ہیں۔

کیا قسمت چمکے گی ؟بیندور تعلقہ کے پڈووری دیہات کے اوتینانی  علاقے کے سروے نمبر 268/1 پر 454.8 ایکڑ، سروےنمبر 241/1پر 1314.87ایکڑ زمین دستیاب ہے ۔اس سلسلے میں  ڈپٹی کمشنر  نے اپنی رپورٹ میں بورڈ سے کہا ہے کہ وہ محکمہ جنگلات اور محکمہ اراضی و کان کنی سے رائے لیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوتینانی  میں 1700ایکڑ زمین دستیاب ہے جہاں کوئی خاص رہائشی علاقہ نہیں ہے،  وہاں  گھنا جنگل یا  قیمتی زمین وغیرہ بھی نہیں ہے، گرچہ دستاویزات میں گھنا جنگل ہونے کی بات درج ہے مگر حقیقت میں وہاں کانٹے دار  جھاڑیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔

بھٹکل اور بیندور کے درمیان والے اوتینانی  میں اگر ہوائی اڈہ اور کارگو ہب کی تعمیر ہوتی ہے تو  نہ صرف  اُڈپی، کنداپور، بیندور، شیرور بلکہ   بھٹکل ، ہوناور، کمٹہ اور سرسی کے لئے بھی یہ مقام بے حد قریبی  ہوگا۔ اس طرح بیرونی ممالک میں بسے ہوئے لاکھوں بھارتیوں کو بہت بڑی سہولت حاصل ہوگی۔ کیونکہ متعلقہ مقامات کے لوگ منگلورو اور گوا ائیر پورٹ جانے اور آنے کے لئے کافی رقم خرچ کرتےہیں اور اُن علاقوں کے ائرپورٹ سے اپنے مقام تک پہنچنے کے لئے  تین سے پانچ  گھنٹوں کا سفر کرنا پڑتاہے ۔ 

اگر اوتینانی پہاڑی پر ائرپورٹ تعمیر ہوتا ہے تو  گلف میں رہنے والے ہزاروں ساحلی کرناٹکا کے  لوگوں  کو سفر کرنے میں آسانی ہوگی، اور خاص کر اونچے عہدوں پر ملازمت کرنے والے اکثر لوگوں کو ہر ہفتے اپنے شہر میں آنے کی راہیں کھل جائیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...