بھٹکل کے ڈی پی میٹنگ میں فوریسٹ افسر نے ظاہر کی معذوری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th December 2018, 1:35 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :27؍ڈسمبر (ایس او نیوز)   گھر پرانا ہوگیا ہے، اتی کرم جگہ پر مرمت کے لئے موقع دینے کو کہتے ہیں تو اسی  گھر کے  پاس پڑوس والے قانون کے نام پر نکال باہر کرنے کو کہتے ہیں۔ قانون کے نفاذ کی کوشش کرتےہیں تو ہمارے  پیڑ پودوں کو کاٹ دینے کاالزام لگاتے ہیں ، میرے خلاف چیف سکریٹری تک 9 عرضیاں پہنچی ہیں۔  اگر ایسا ہے تو آخر کام کیسے کریں جناب ! جمعرات کو بھٹکل تعلقہ پنچایت ہال میں رکن اسمبلی سنیل نائک اور ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر کی موجودگی میں منعقدہ کے ڈی پی میٹنگ میں عوامی نمائندوں کے سوال پر فاریسٹ آفیسر شنکر گوڈا نےکچھ اس طرح کا جواب دیا۔

میٹنگ کے دوران رکن اسمبلی سنیل نائک اور ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے اتی کرم معاملے کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نئے اتی کرم داروں کو موقع دینے کی بات نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ 40-50 برسو ں سے فاریسٹ زمین پر رہائش پذیر مکینوں کے حالات پر فاریسٹ افسران کو غور کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں ، کم سےکم گھر کی مرمت و ددرستی کے لئے چھوٹ چھوٹ دینی چاہیے۔ متعلقہ معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے آر ایف اؤ شنکر گوڈا نے کہاکہ ہم لوگ انسانیت کی بنیاد پر ہی اپناکام کررہے ہیں، لیکن ہمارے ہاتھ قانون سے بندھے ہوئے ہیں، ہم لوگ اپنی جگہ خاموش رہ بھی لیں تو پاس پڑوس والے شکایت دیتے ہیں، جب بات ہم تک پہنچتی ہے تو ہمارا خاموش رہنا ممکن نہیں ہوتا، اس کے لئے حکومت کی طرف سے ہی کوئی نیا آرڈر جاری ہونا چاہئے، ورنہ ہم کارروائی کرنے کے لئے مجبور ہیں، ہم سب الگ الگ مقامات سے آئے ہوئے افسران ہیں  ، ہم سے جتنا ممکن ہے اتنے ترقی جاتی کاموں کو انجام دیتے ہیں، اگرہماری ضرورت  نہیں ہے تو  ہم دوسرے مقام پر جاکر اپنا کام انجام دیں گے۔

رکن اسمبلی سنیل نائک نے جب کہاکہ ہری سیواپوجا کے لئے جنگلات سے لکڑیاں لاکر پوجا کرنےکی روایت بہت پرانی ہے ، کوئی فاریسٹ افسران اس پر روک نہ لگایں تو آر ایف اؤ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہری سیوا پوجا کے لئے لے جانے والی لکڑیوں پر ہم کوئی روک نہیں لگارہے ہیں، لیکن ادھر ادھرسے ائییپا سوامی کے بھگت بھی لکڑیاں مانگ رہے ہیں، اب ان کو کیاجواب دیں ؟

قومی شاہراہ کی توسیع کی وجہ سے ناگ بنا، جٹگن منے جیسے مذہبی مراکز کو ہٹایاگیاہے ، وہیں پاس کی فاریسٹ زمین پر اس کے لئے موقع فراہم کئے جانےکے تعلق سے رکن اسمبلی کے حکم پر انہوں نےکہاکہ فاریسٹ اتی کرم معاملے میں بھگوان کا گھر ہو یا، انسانوں کا گھر ہو، سبھی کے لئے یکساں قانون ہے ،  افسرنے صاف کہہ دیا کہ اس کو اجازت دینا ممکن نہیں ہے۔

سرکاری اسپتال کی بدنظمی کے متعلق رکن اسمبلی نےکہاکہ شام 4بجےکے بعد نرسیں اسپتال میں رہتی ہی نہیں ، پرائیوٹ اسپتالوں میں آپریشن کے لئے حاضر ہونے کا الزام ہے۔ رات کے اوقات میں بھی نرسیں موجود نہیں رہنے کی عوامی سطح پر شکایت موصول ہوئی ہے  اس طرف توجہ دی جائے۔ بینگرے علاقے میں مویشیوں کے اسپتال کے قیام، زرعی محکمہ کی طرف سے زائد تارپولین مہیا کرنے ، بھٹکل میں 110کے وی مرکز کے قیام کے متعلق میٹنگ میں بات چیت ہوئی ۔ تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک ، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا ، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...