منی پال ہیلتھ کارڈ 2017 خدمات کی شروعات ، بھٹکل کے عوام سے استفادے کی اپیل ؛ علاج پر 20 سے 50 فیصد تک رعایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st June 2017, 5:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:یکم جون (ایس اؤ نیوز )منی پال کستوربا اسپتال کے منی پال ہیلتھ (آروگیہ) کارڈ کامیابی کے ساتھ 16سال مکمل کرنے کے بعد اب 17ویں سال میں قدم رکھا ہے۔ اور اس بار رواں سال آروگیہ کارڈ کے ساتھ منی پال ڈینٹل آروگیہ کارڈ مفت میں دینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس بات کی جانکاری اسپتال کے معاون مینجر موہن شٹی نے دی ۔

یہاں سینٹ ملاگریس سوسائٹی بھٹکل کے دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے انہوں نے  کہاکہ رواں سال ممبرشپ بنانے کی آخری 31جولائی 2017ہے۔ 28مئی سے پہلے جتنے بھی لوگ رجسٹریشن کریں گے انہیں یکم جون سے 31جولائی 2018تک یعنی کل 14مہینے سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ 29مئی 2017سے 27جولائی 2017کے درمیان رجسٹرڈ کردہ ممبر ان کو یکم اگست 2017سے ایک سال تک سہولیات دی جائیں گی ۔

انہوں نے بتایا کہ اس ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صرف 50فی صد فیس ادا کرکے ماہر اور تجربہ کار ڈاکٹروں سے سال میں جتنی بار چاہے اتنی مرتبہ جانچ کروا سکتے ہیں۔ لیباریٹری فیس میں%25فی صد کی رعایت دی جائے گی اور دوائی رسید کے ساتھ اسپتال کے فارمیسی میں خریدی جانے والی دوائیوں پر %10فی صد رعایت دی جائے گی ۔ فی ممبر فیس 225روپئے ہے جب کہ پورے خاندان کے لئے کارڈ بنانا ہے تو 520روپئے ادا کرنے ہونگے۔ ہر ایک فرد متعلقہ کارڈ بنوا سکتاہے۔ اس کارڈ کو 2یا 3مرتبہ استعمال کرتے ہیں تو اپنی طرف سے خرچ کردہ رقم کو علاج میں رعایت کے ذریعے  واپس حاصل کر سکتےہیں۔ انہوں نے عوام سے متعلقہ کارڈ کے ذریعے استفادہ کرنے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر ملاگریس سوسائٹی کے ڈائرکٹر مائیکل ڈیسوزا ، جے پنٹو وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...