بھٹکل : منکال وئیدیا کے بیان پر بی جے پی کا جوابی وار؛شرالی میں ہائی وے کی چوڑائی کی توسیع کا ٹھیکرہ ریاستی حکومت پر پھوڑا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st February 2019, 12:28 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:20؍فروری (ایس او نیوز) شرالی میں قومی شاہراہ کی توسیع کے تعلق سے کل سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے بی جے پی کو راست نشانے پر لیتے ہوئے بیان دیا تھا کہ ہائی وے کی توسیع  کا کام نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ہوتا ہے جس کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے  منظوری حاصل کرنی ہوتی ہے، مگر منکال وئیدیا کے بیان پر چراغ پا بی جے پی نے آج پریس کانفرنس کا انعقاد کرتے ہوئے شرالی میں نیشنل ہائی وے کی توسیع کا ٹھیکرہ ریاستی حکومت پر پھوڑ دیا اور کہا کہ جب تک ریاستی حکومت کی جانب سے زمین اکوائیر کرکے نیشنل ہائی وے اتھاریٹی کو نہیں دی جاتی، نیشنل ہائی وے اتھاریٹی یا مرکزی حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔ بہر حال ایک طرف کانگریس  کی جانب سے مرکزی حکومت کو ہائی وے کی توسیع  کا اختیار ہونے کی بات کررہی ہے تو وہیں بی جے پی اس کے لئے ریاستی حکومت کو اختیار ہونے کی بات کررہی ہے، ایسے میں عوام پریشان ہیں کہ آخر وہ اپنی بات منوانے کے لئے آخر جائیں تو کہاں جائیں۔  

 یہاں بدھ کی شا م پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر راجیش نائک  نے کہاکہ منکال وئیدیا پوری طرح لاعلمی کی باتیں کہہ رہے ہیں، ان کی رکن اسمبلی کی مدت میں ہی قومی شاہراہ توسیع کا حکم جاری ہوا تھا، جس کے لئے ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے  راست ذمہ دار ہیں۔ شرالی میں شاہراہ کی توسیع کو لے کر مقامی پنچایت نے ضلع نگراں کاروزیر سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس معاملے میں کوئی بھی  مداخلت نہ کرنے کا کڑک جواب دیا تھا۔ اب منکال وئیدیا 24گھنٹوں میں کام کرنے کی بات کررہے ہیں، راجیش نائک نے سوال کیا کہ جب وہ رکن اسمبلی تھے،  تب وہ کیا کررہے تھے؟

راجیش نائک کے مطابق شاہراہ کی توسیع کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے پیش کش کی جاتی ہے، جس کے لئے مرکزی حکومت امداد منظور کرتی ہے۔ راجیش نائک نے بتایا کہ منکال وئیدیا نے اس سے قبل کہا تھا کہ 100اننت کمار ہیگڈے بھی آئیں گے تو اُنہیں ہرا نہیں سکیں گے، اب اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد منکال وئیدیا  مایوسی کے عالم میں شرالی کے دھرنےکی جگہ پر پہنچ کر عوامی ڈائس کا غلط استعمال کیا ہے۔

منکال وئیدیا کے اس بیان پر کہ اُن کی لائی ہوئی رقومات سے تعمیراتی کاموں کا موجودہ رکن اسمبلی افتتاح کررہے ہیں، راجیش نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے اُن سے پہلے کے رکن اسمبلی جے ڈی نائک کی منظور کی گئی رقومات سے تعمیراتی کاموں کا افتتاح نہیں کیا تھا ؟

راجیش نائک نے دیگر اُمور کو لے کر بھی منکال وئیدیا پر نشانہ سادھا۔ کرشنا نائک آسارکیری ، سبرائے نائک تیرن مکی، بھاسکر دئیمنے ، روی نائک جالی ، شیوانی شانتارام، دنیش نائک، موہن دیواڑیگا، ہنومنت نائک، رام چندر نائک، پرمود جوشی ، داس نائک ،لکشمی نارائن نائک، سچن مہالے وغیرہ پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...