کاروار میں منعقد ڈسٹرکٹ لیول پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں بھٹکل انجمن کی طالبہ کو قرات میں اول مقام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th October 2017, 6:09 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8/اکتوبر (ایس او نیوز)  کاروار میں منعقد ڈسٹرکٹ لیول  پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں  بھٹکل کی نمائندگی کرتے ہوئے انجمن انگلش میڈیم ہائیر پرائمری اسکول کی طالبہ طِیاب بنت ڈاکٹر آفتاب احمد حاجی فقیہ (مرحوم) نے قرات مقابلے میں اول مقام حاصل کرتے ہوئے  نہ صرف بھٹکل بلکہ انجمن  کا بھی نام روشن کردیا۔ وہ ضلع کے مختلف تعلقہ جات سے ہائر پرائمری لیول کے قرات مقابلے میں شریک کئی بچوں کو  شکست دیتے ہوئے بھٹکل کے لئے اول انعام  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر جناب عبدالرحیم جوکاکو نے بتایا کہ طِیاب نے اس سے قبل بھٹکل میں کلسٹر لیول پر اول مقام حاصل کرنے کے بعد تعلقہ لیول میں بھی اول مقام حاصل کیا تھا، جس کے بعد وہ ضلعی لیول کے لئے منتخب ہوئی تھی۔

طِیاب ضلعی لیول میں ٹاپ آنے کے بعد اب ریاستی سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلہ کے لئے منتخب ہوگئی ہے، جس کے تعلق سے ابھی اعلان نہیں ہوا ہے کہ ریاستی سطح کے مقابلے کب اور کہاں رکھے جائیں گے۔

قرات مقابلے میں اول آنے پر انجمن حامئی مسلمین کی طرف سے اُنہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے اور توقع ظاہر کی گئی ہے کہ یہ طالبہ ریاستی سطح پر بھی اسی طرح بہترین پرفارمینس پیش کرتے ہوئے اُدھر بھی بھٹکل اور انجمن کا نام روشن کرے گی۔ اِدھر  بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفسر وینکٹیش پٹگار نے بھی ضلعی سطح پر ان کے اول مقام حاصل کرنے پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے   مبارکباد پیش کی ہے۔

خیال رہے کہ پرتیبھا کارنجی پروگرام کا آغاز  کاروار میں 6/اکتوبر کو کاروار ہندو ہائی اسکول میں ہوا تھا۔ تعلقہ پنچایت صدر پریملا نائک نے چراغ جلاتے ہوئے  پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...