بھٹکل:17/جولائی (ایس اؤنیوز)جان لیوا بیماری ڈینگو بھٹکل میں دوبارہ انسانی زندگی کے لئے موت بن کر پھیلتی نظر آرہی ہے، خاص کر تعلقہ کے سنئیر میڈیکل ایجوکیشن آفیسر ہی ڈینگومیں مبتلا ہو کر منی پال میں علاج کے بعد شفا ہونے کو دیکھا جائے تو حالات سنگینی کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔اب تک تعلقہ میں کل 4لوگ ڈینگو کے معاملات کا پتہ چلاہے۔
ہڈین کے مکین منجوناتھ رنگپا نائک (24)،مرڈیشور، شیرانی کی سپریتا پرمیشور بھٹ (20)، ماوین کوروے ،کریکال کے مکین منجوناتھ انپا موگیر اور تعلقہ سنئیر میڈیکل ایجوکیشن آفیسر ایر یا نارائن دیواڑیگا(57)نامی افراد ڈینگو میں مبتلا ہونےکی شناخت کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سال 2017میں تعلقہ میں ڈینگو میں مبتلا مریضوں کی تعداد 5ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ تھوڑی بخار ہونے پر کوئی غفلت نہ کرتے ہوئے فوری طورپر اسپتال اور ماہر ڈاکٹروں سے رابطہ کریں اور اطراف کے ماحول کو بہت ہی صاف ستھرا رکھنے پر توجہ دینے کے لئے محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے۔