بنگلور سمیت ریاست کے جنوبی علاقوں میں موسلادھار بارش

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2017, 11:07 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،19؍مئی(ایس او نیوز) ریاست کی راجدھانی بنگلور سمیت جنوبی علاقوں میں کل شام سے دیر رات تک موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ کل شام سے شہر کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ شدت کے ساتھ شروع ہوا۔ تیز ہواؤں کے نتیجہ میں شہر میں متعدد درخت، بجلی کے کھمبے وغیرہ اکھڑ گئے۔ماہرین موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے نتیجہ میں کل یہ بارش ہوئی۔ اس ہفتہ کے اختتام تک بھی یہ سلسلہ برقرار رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ڈائرکٹر سرینواس ریڈی نے بتایاکہ نہ صرف بنگلور بلکہ رام نگرم، منڈیا، میسور ، ہاسن ، چامراج نگر، کولار، چکبالاپور، شیموگہ ، بنگلور رورل اضلاع میں بھی اسی طرح کی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔بنگلور میں کل 12 سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ شہر کے مختلف علاقوں کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ بی ٹی ایم لے آؤٹ میں 19ایم ایم ، وی وی پورم میں 20 ایم ایم ، میسور روڈ میں34 ایم ایم ، ودھیا پیٹ میں 31.5ایم میں تاورکیرے میں 84 ایم ایم ، بسونگڈی میں 22ایم ایم ، کمن ہلی میں19.5ایم ایم ، آنیکل میں 50ایم ایم ، بنگلور ساؤتھ میں120ایم ایم، کوٹگے پالیہ میں42ایم ایم، کنگیری میں 119 ایم ایم، راجہ راجیشوری نگر میں73 ایم ایم، یشونت پور میں 22؍ ایم ایم ، راجہ جی نگر میں26ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔میسور میں ہوئی موسلادھار بارش کے نتیجہ میں میسور مہانگر پالیکے کا دفتر ہی زیر آب آگیا۔رات ساڑھے دس بجے سے زور دار بجلیوں کے ساتھ شروع ہوئی بارش دیر رات تک جاری رہی جس سے شہر کے متعدد علاقوں میں عام زندگی درہم برہم رہی۔ مہانگر پالیکے دفتر میں پانی گھس جانے کے سبب یہاں کے کمپیوٹر اور دیگر آلات میں پانی بھرگیا۔فوری طور پر فائر فورس اور بی بی ایم پی عملے نے پانی کی نکاسی کا انتظام کیا۔ماہرین موسمیات نے بتایا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ مزید جاری رہ سکتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...