بنٹوال:سیلون مالک پر حملے کا ملزم گرفتار۔ ہجوم پر پولیس کا لاٹھی چارج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd September 2018, 7:37 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنٹوال2؍ستمبر(ایس او نیوز)پیسے کے لین دین کے معاملے میں ایک سیلون مالک پر حملے کے ملزم کو گرفتار کرتے وقت ہجوم جمع ہوگیا جسے منتشر کرنے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کا سہارا لینا پڑا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کلاڈکا میں 31اگست کو پیش آیا جب ہیئر کٹنگ سیلون کے مالک ستیش پر حملہ کرنے کے ملزم خلیل کو پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو وہاں پر ہجوم جمع ہوا اور ماحول میں تناؤ پیدا ہوگیا جس پر قابو پانے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ خلیل کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک راؤڈی شیٹر ہے اور پولیس نے اس کو شہر بدر کرکے ہاسن بھیج دیا تھا۔ 

کہتے ہیں کہ سیلون کے مالک ستیش نے خلیل کو سود پر کچھ رقم دی تھی، جسے وہ لوٹا نہیں رہاتھا۔ اس لئے ستیش نے خلیل کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی۔ مبینہ طور پر اس سے ناراض ہوکر خلیل نے ستیش کے سیلون میں گھس کر حملہ کیا ۔ اس کا موبائل فون توڑ ڈالااور چاقو کی نوک پر اسے دھمکاتے ہوئے ’ہفتہ‘ دینے کامطالبہ کیا۔ پولیس نے ستیش کی شکایت پر خلیل کے خلاف قتل کی کوشش کا کیس درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

رات کو ہوئے تناؤ کے بعد کلاڈکا میں اضافی پولیس فورس کو تعینات کردیا گیا ہے۔بنٹوال اسٹیشن آفیسر چندرا شیکھر کے ذریعے اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...