ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر مملکت برائے ریلویز نے کہا : اتر کنڑا میں چل رہے ہیں 20 کروڑ روپے لاگت کے ریلوے کے مختلف منصوبے

وزیر مملکت برائے ریلویز نے کہا : اتر کنڑا میں چل رہے ہیں 20 کروڑ روپے لاگت کے ریلوے کے مختلف منصوبے

Sun, 07 Dec 2025 19:33:14    S O News
وزیر مملکت برائے ریلویز نے کہا : اتر کنڑا میں چل رہے ہیں 20 کروڑ روپے لاگت کے ریلوے کے مختلف منصوبے

کاروار،  7 /  دسمبر (ایس او نیوز) وزیر مملکت برائے ریلوے وی سومنّا نے بتایا کہ اس وقت اُتر کنڑا میں 20 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے مختلف منصوبے چل رہے ہیں ۔ 
    
کاروار ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملناڈ اور میدانی علاقوں کو جوڑنے کے مقصد سے تالگوپّا - سرسی - ہبلی روٹ پر 158 کلو میٹر لمبی نئی لائن بچھانے کو کابینہ کی منظوری ملنا باقی ہے ۔ اس منصوبے اور تالگوپّا - ہوناور روٹ کے لئے جملہ 21 کروڑٰ خرچ کیے جا رہے ہیں ۔ اتر کنڑا کے بھٹکل، مرڈیشور، گوکرن اور ہوناور ریلوے اسٹیشن کی تجدید کا کام شروع ہوا ہے ۔ 
    
اتر کنڑا میں ہبلی - انکولہ کے بیچ ریلوے کی طرف سے 16,500 کروڑ روپے کی لاگت  والا 164 کلو میٹر لمبا نیا منصوبہ نیا بنایا جا رہا ہے ۔ فی الحال سروے، ڈی پی آر، فاریسٹ کلیئرنس کا کام پورا ہو گیا ہے ۔ وائلڈ لائف کلیئرنس باقی ہے ۔ آئندہ پانچ چھ مہینوں میں اس کا حل نکلنے کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے مغربی گھاٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا ۔ 1997-98 میں شروع کیا گیا ہبلی - انکولہ ریلوے روٹ کا یہ منصوبہ کلگھٹگی تک پہنچ کر بعض وجوہات سے رک گیا ہے ۔ اس منصوبے کے لئے 2530 ایکڑ زمین کی ضرورت ہے ۔ 
    
وزیر سومنّا نے بتایا کہ کونکن ریلوے کو ضم کرنے کے بارے میں بات چیت جاری ہے ۔ ریلوے کے بیشتر اسٹیشنوں کی تجدید کاری ہو چکی ہے ۔ اب کونکن ریلوے اسٹیشنوں کی تجدید کاری کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں ۔ ڈانڈیلی کے امبے واڈی کے لئے آئندہ مہینے سے ٹرینیں چلیں گی ۔ 


Share: