بھٹکل : کنیاکماری سے لداخ تک تین نوجوانوں کا پیدل سفر : تحفظ ماحولیات ، پانی ، بھوک کے متعلق بیداری پیدا کرنا اہم مقصد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th April 2021, 7:58 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6؍ اپریل(ایس اؤ نیوز)بین الاقوامی ایرئیل  فاؤنڈیشن کی جانب سے ماحولیات کی حفاظت، پانی ،بھوک ، مہاجر وں کے متعلق بیداری پیدا کرنے کا مقصد لے کر تین نوجوا نوں نے  کنیاکماری سے لداخ تک پیدل سفر شروع کیاہے۔ یہ تینوں نوجوان پیر کو بھٹکل پہنچے تو ان کا بھٹکل کے عوام نے پھولوں کا ہار پہناتے ہوئے استقبال کیا۔

اس موقع پر فاؤنڈیشن کے ہندوستانی نمائندے احمد قاسم نے اخبارنویسوں سے بات کرتےہوئے کہاکہ یکم مارچ سے ہم تینوں نےکنیا کماری سے یہ پیدل سفر شروع کیا ہے۔ اب تک ہم  900کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرچکے ہیں۔ میرے ساتھ شیرشبا اور دنیش قدم بہ قدم ساتھ ہیں۔ اگست کے آخر تک ہم لوگ جئے پور منالی سے ہوتے ہوئے لداخ پہنچیں گے۔ ہمارا یہ پیدل سفر ہندوستان کی13ریاستوں سے گزرے گا۔ ہم لوگ ہردن 30-35کلومیٹر کا فاصلہ طئے کرتےہیں اب ہمارے لئے یہ معمول بن گیا ہے۔ کنور میں شریش نامی نوجوان بھی ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں وہ زندگی کا لطف اٹھانے کےلئے کنیا کماری سے کشمیر تک کا پیدل سفر کررہےہیں۔ فی الحال وہ ہمارے ساتھ ہیں آگے ان کا راستہ بدل جائے گا۔

بھٹکل میں ان نوجوانوں کا نوفل دامودی، ادریس محتشم اور رمیز کولا نے پھولوں کی مالا پہناتے ہوئے  استقبال کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...