بھٹکل میں پیش آیا عجیب و غریب معاملہ؛ لڑکا روڈ کنارے پیٹ پکڑ کر تڑپتا رہا؛ لوگ کورونا مریض سمجھ کر بھاگنے لگے؛ پھر کیا ہوا ؟

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th March 2020, 1:55 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29/مارچ (ایس او نیوز) کورونا وائرس کو لے کر دنیا بھر میں جس طرح کا خوف اور دہشت لوگوں کے ذہنوں میں پائی جارہی ہے، بھٹکل بھی اس سے مختلف نہیں ہے، لوگ کسی اور وجہ سے بھی درد سے کراہ سکتے ہیں اور نیچے گر کر درد سے تڑپ سکتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کوروناوائرس سے متاثر ہوکر ہی کراہ رہا ہو اور درد سے تڑپ رہا ہو۔

جی ہاں! اسی طرح کی ایک واردات  آج اتوار شام کو بھٹکل کے دوسرے پٹرول پمپ کے قریب،   پیش آئی  جب ایک 14/15سالہ لڑکا سڑک کنارے پیٹ پر ہاتھ رکھ کر اور سینے میں ہاتھ ملتے ہوئے درد سے تڑپنے لگا، وہ لوگوں کو ہاتھوں کے  اشارے سے مدد کے لئے پکار رہا تھا، مگر لوگوں نے جب اسے اس حال میں دیکھا تو  یہ سمجھ لیا کہ یہ کورونا وائرس کا مریض ہے، لوگ  فوراً ادھر سے بھاگنا شروع کردے، لوگوں نے سمجھا کہ لڑکے کو کورونا وائرس کا حملہ ہوا ہے اسی لئے سینے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے درد سے تڑپ رہا ہے، سننے میں آیا ہے کہ قریب سے گذرنے والی پولس  بھی اس لڑکے کو اس حال میں دیکھ کر اسے کورونا کا معاملہ سمجھ لیا اور  فورا وہاں سے کسکنے میں ہی بہتری سمجھا، بتایا گیا ہے کہ اس دوران نیشنل ہائی وے پر کچھ دیر کے لئے افراتفری مچ گئی اور پل بھر میں یہ خبر پورے شہر میں پھیل گئی کہ کوئی نوجوان کورونا وائرس کی وجہ سے  پٹرول پمپ کے قریب درد سے تڑپ رہا ہے۔  مگر ایسے موقع پر جو لوگ اس کی مدد کو پہنچے، پورے شہر کے عوام  کو اُن کی داد دینی چاہئے کہ شہر میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کی  ہمت اور دلیری کی مثال پورے ملک میں  کم ملے گی۔

  خبر ملی ہے کہ بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے صدر امتیاز اُدیاور اور معروف سماجی کارکن نثار رکن الدین ٹاپ ایسے موقع پر وہاں پہنچے اور   بڑی ہمت اور دلیری کے ساتھ لڑکے کو اُٹھایا اور سیدھے سرکاری اسپتال لے گئے۔

سرکاری اسپتال میں جب لڑکے کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا کہ  لڑکے کو کوئی کورونا نہیں تھا بلکہ کچھ ماہ قبل اسے  سانپ نے ڈس لیا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی دنوں تک اُڈپی  اسپتال میں ایڈمٹ تھا، اُسی کی وجہ سے پھر ایک بار سانپ کے زہر کے اثر سے وہ لڑکا نیچے گرا تھا اور درد سے تڑپنے لگا تھا۔  لڑکے کی شناخت سمیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جس کا  قریب ہی مکان ہے۔ بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لڑکے کو اب زائد علاج کے لئے اُڈپی اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکے کی حالت کافی بہتر ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔