یلاپور ضمنی انتخاب:سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آنے سے  شیورام ہیبار اور ان کے حمایتی الجھن کا شکار

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2019, 6:08 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

یلاپور 24/ستمبر (ایس او نیوز) کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے کر مخلوط حکومت گرانے کاسبب بننے اور اسپیکر کی طرف سے نااہل قرار دئے جانے والے یلاپور ایم ایل اے شیورام ہیبار اور ان کے حمایتی تشویش اور الجھن میں مبتلا ہوگئے ہیں، کیونکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ان کا سیاسی مستقبل یونہی ہوا میں معلق ہوکر رہ گیا ہے۔

بی جے پی میں شمولیت اور وزارتی قلمدان کے لالچ میں جن اراکین اسمبلی نے اپنا سیاسی مستقبل داؤ پر لگایا تھا ان میں شیورام ہیبار بھی شامل ہیں۔ نااہلی کے سلسلے میں تاحال سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آنے سے ان کے لئے کوئی بھی قدم اٹھانا ممکن نہیں ہے۔ضمنی انتخاب کا اعلان ہوچکا ہے۔ شیورام ہیبار کے لئے بی جے پی داخلہ فی الحال ممکن نہیں ہے۔ کانگریس اور جنتا دل کے دروازے ان پر بند ہوچکے ہیں۔ ایسے وہ کیا کریں گے اور ان کے حمایتی اب کس کا ساتھ نبھائیں گے، اس سوال کا جواب نہیں مل رہا ہے۔زمینی حقائق کی بات کریں تو منڈگوڈ اور یلاپور کے علاقے میں شیورام ہیبار کو چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔اس حلقے میں کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے میں بھی ان کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔علاقے کے کانگریسی لیڈروں پر ان کی پکڑ بھی مضبوط تھی۔ اسی وجہ سے جب شیورام ہیبار نے کانگریس سے استعفیٰ دیا تو بلاک کانگریس صدر اوردیگر مضافاتی یونٹس کے ذمہ داران شیورام ہیبار کی حمایت میں کھڑے ہوگئے تھے۔ ہیبار کو نااہل قرار دئے جانے کے بعدد کانگریس پارٹی نے ان کی حمایت کرنے والے پارٹی کے کئی ذمہ داروں کو ان کے عہدے ہٹا کر نئے لوگوں کو اس مقام پر بٹھا دیا ہے۔

 شیورام ہیبار کے حمایتی اس وجہ سے بھی کچھ مایوس دکھائی دے رہے ہیں کہ ہیبار کو بی جے پی میں شامل کرنے اور انتخابی اکھاڑے میں اتارنے کا موقع ہاتھ سے نکل جانے کے بعد شیورام کے بیٹے ویویک کو ٹکٹ دینے یا کوئی بڑا عہدہ دینے کے بارے میں بھی بی جے پی کی طرف سے کوئی اشارہ نہیں کیا جارہا ہے۔ لیکن اب بھی بہت سے حمایتیوں کی نظر سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہے اور وہ سوچ رہے ہیں کہ30 ستمبر سے قبل شاید سپریم کورٹ کا فیصلہ نااہل قرار دئے گئے اراکین اسمبلی کے حق میں آجائے گا اور شیورام ہیبار ہی بی جے پی کے ٹکٹ پر یلاپور حلقے سے امیدوار بنادئے جائیں گے۔

 اس دوران منڈگوڈ سے ملنے والی ایک خبر کے مطابق جنگلاتی زمین پر قبضہ داروں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی اتی کرم ہوراٹا سمیتی کے ضلع صدر ویندرا نائک پر اتی کرم داروں کی طرف سے دباؤ بنایا جارہا ہے کہ وہ یلاپور حلقے سے الیکشن لڑیں تاکہ سیاسی قوت کے ساتھ وہ جنگلاتی زمین کے قبضہ داروں کو انصاف دلانے میں کامیاب ہوسکیں۔منڈگوڈ علاقے کے اتی کرم داروں کا احساس ہے کہ برسہابرس سے جنگلاتی زمین پر رہائش اور کھیتی باڑ ی کرنے والے ہزاروں افراد کے مسائل حل کرنے اورانہیں اپنے حقوق دلانے کے لئے رویندرا نائک کا انتخاب لڑنا بہت ہی بہتر ہوگا۔

دوسری طرف سرکاری طور پر یلاپور حلقے کے لئے انتخابی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ محکمہ زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹر ہونپّا گووندا گوڈا کو ضمنی انتخاب کے لئے الیکشن آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ تحصیلدار ڈی جی ہیگڈے معاون الیکشن آفیسر ہونگے۔نامزدگی فارم 23ستمبر سے تحصیلدار دفتر میں قبول کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 30ستمبر کو سرکاری تعطیل ہے اس دن کو چھوڑ کر بقیہ دنوں میں صبح 11بجے سے 3بجے تک نامزدگی فارم قبول کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...