یلاپور تعلقہ کے کروتی میں فاریسٹ اتی کرم دار معلوماتی مرکز کا قیام : اتی کرم داروں کو ان کا حق دلانےکی جدوجہد مسلسل جاری رہے گی : رویندر نائک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th December 2019, 9:18 PM | ساحلی خبریں |

یلاپور:08؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)فاریسٹ اتی کرم داروں کی حمایت میں مسلسل جدوجہد جاری ہے، فاریسٹ اتی کرم داروں کو ان کاحق دلانےکے لئے متحدہ جدوجہد اب قانونی لڑائی بھی شروع کی ہے، اتی کرم داروں کے لئے جاری یہ جدوجہد رکے گی نہیں اور اس معاملےمیں کوئی قدم پیچھے لینے کا سوال ہی نہیں ۔ ضلع فاریسٹ اتی کرم دار حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر اے رویندر نائک نے ان خیالات کا اظہارکیا۔

وہ یہاں تعلقہ کے کروتی کے ہونسیکوپہ گرام پنچایت حدود کے اتی کرم داروں کے لئے جانکاری مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے فاریسٹ حقوق قانون فاریسٹ مکینوں کا دفاع کرتاہے، قانونی طورپر آخری ایک اتی کرم دار کو بھی اس کا حق دلانے کےلئے کمیٹی پابند ہے، آئندہ دنوں میں بہت بڑے پیمانے پر عوامی جدوجہد کے ذریعے اتی کرم داروں کا حق حاصل کرنےکی کوشش کئے جانے کی بات کہی۔ اس موقع پر انہوں نے کمیٹی کی طرف سے اب تک انجام دی گئی کارروائیوں اوراعداد و شمارات کو پیش کیا۔ انہوں نے بتایاکہ اتی کرم داروں میں اکثریت ناخواندہ ہیں، ان کی صحیح رہنمائی اور قانونی جانکاری دینا ضروری ہے اسی لئے یہ معلوماتی مرکز شروع کئے جانے کی بات کہی۔ پروگرام کی تعلقہ صدر بھیمسی والمیکی نے صدارت کی۔ منڈگوڈ تعلقہ کے صدر شیوانند جوگی، ضلع سنچالک شیکھر ہیرے مٹھ، ابراہیم نبی صاحب سید، راجارام یادو، نوراحمد مدنور، رامو گولی، بابو سدی، نور احمد کروتی ، تما مراٹھی ، اومو گولی ، حبیب شیخ وغیرہ موجو د تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔