منڈگوڈ میں سابق وزیراعلیٰ سدرامیا کا بی جے پی پر زبردست وار، کہا: پہلے بھیڑ بکریوں اور مرغیوں کا بیوپار ہوتاتھا اب ایم ایل اے کا بیوپار ہورہا ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th November 2019, 9:55 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منڈگوڈ:26؍نومبر(ایس اؤ نیوز) یلاپور میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کانگریس کی تشہیر کرنےپہنچے  کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ سدرامیا نے بی جے پی زبردست وار کرتے ہوئے کہا کہ  پہلے مارکیٹ میں بھیڑ  بکریوں اور مرغیوں وغیرہ کا کاروبار ہوتاتھا مگر اب ایم ایل اے کا بیوپار ہورہا ہے، بی جے پی نے  ارکان اسمبلی   کی خرید وفروخت کا نیا  بزنس شروع  کردیا ہے اور اس  آپریشن کمل کے لئے مسٹر یڈیورپا ذمہ دار ہیں۔ سدارامیا نے عوام سے سول کیا کہ  کیا آپ کو اس الیکشن کی ضرورت تھی؟ کیا انہیں جمہوریت پر بھروسہ نہیں ہے؟ سدارامیا نے یہ بھی پوچھا کہ  موجودہ ضمنی انتخابات کے لئے کون ذمہ دار ہیں؟

پھر خود اپنے سوال کا جواب دیتے ہوئے سدرامیا نے بتایا کہ نااہل ارکان کی وجہ سے ہی یہ سب بوجھ آپ لوگوں پر پڑا ہے اسی لئے نااہل رکن اسمبلی شیورام ہیبار کو باہر کا راستہ دکھائیں اور اُنہیں ہرگز  ووٹ نہ دیں۔ 

اُترکنڑا کے رکن پارلیمان اور مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنے والے آننت کمار ہیگڈے کو نشانہ بناتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ اننت کمار ہیگڈے کی حیثیت گرام پنچایت ممبر ہونے کی بھی نہیں ہے ، مزید کہا کہ ہیگڈے کو دستور ہی معلوم نہیں ہے ، اُسے یہ بھی نہیں پتہ کہ  وہ خود کیا بات کررہے ہیں۔ دستور بدلنے والے بیان پر سدرامیا نے  کہا کہ اگر میں وزیراعظم ہوتا تو ہیگڈے کو وزارت سے باہر کردیتا۔

عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے  سابق ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے  عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ میں نےمنڈگوڈ تعلقہ کے عوام سے  2018کے انتخابات میں شیورام ہیبار کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی جو میری بھول تھی۔ مجھے آپ لوگ اس غلطی پر معاف کریں۔

دیش پانڈے نے  کہا کہ جو لیڈر پارٹیاں بدل کر حکومت کو گراتا ہو، اُن کو سبق سکھانا عوام کے لئے ضروری ہے۔  کانگریس امیدوار بھیمنانائک کی حمایت میں تشہیری خطاب کرتےہوئے دیش پانڈے نے کہاکہ سپریم کورٹ نے شیورام ہیبار کو  نااہل قرارد یا ہے، لہٰذا عوام کو چاہئے کہ ایسے نا اہل لوگوں  کو  ووٹ نہ  دیں، انہوں نے کہا کہ 5/ دسمبر کو  ہونے والے انتخابات میں  عوام  اگر  کانگریس پارٹی کو ووٹ دیتے ہیں ، تو شیورام  ہیبار کو اچھا سبق ملے گا ۔ اس موقع پر کئی کانگریسی لیڈران کے علاوہ  جے ڈی ایس  لیڈرن بھی شامل تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...