یلاپور میں سابق وزیراعلیٰ سدرامیا کا خطاب؛ کہا نااہل شیورام ہیبار کی وجہ سے الیکشن ہورہاہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th November 2019, 10:02 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

یلاپور:26؍نومبر(ایس اؤ نیوز)عوام نے شیورام ہیبار کو پانچ برس کے لئے بطور رکن اسمبلی منتخب کرنے کے باوجود بغیر کسی وجہ کے ، عوام سے پوچھے بغیر ، ان کی منظوری لئے بنا ، اپنے مفاد کے لئے استعفیٰ دے کر اب ضمنی انتخابات میں ووٹ مانگنے آرہے ہیں،   بی جے پی کے امیدوار شیورام ہیبار نالائق  ہیں۔ان باتوں کا اظہار یلاپور کے کروتی  میں کانگریس امیدوار بھیمنا نائک کی حمایت میں منعقدہ تشہیری جلسہ میں عوام سے خطاب کرتےہوئے سدرامیا نےکیا۔ 

انہوں نے سوال کیا کہ عوام سے ووٹ مانگنے کے لئے ہیبار کے پاس کیا کوئی اخلاقی حق  ہے؟ آپ لوگ صرف ڈیڑھ سال میں ہی دوبارہ انتخابات کا سامنا کررہےہیں۔ نااہل رکن اسمبلی ہیبار اب نااہل قرار دئیے گئےہیں۔ نااہل کامطلب یہی ہےکہ اب وہ  ایم ایل اے کے لئے لائق نہیں ہیں۔

سدارامیا نے اپیل کی کہ آپ لوگ عوام کی بے عزتی کرنےو الوں کوہرگز ووٹ نہ دیں۔سدرامیا نے کہا کہ  نااہل ارکان اسمبلی نے اسپیکر کے فیصلے کو چیلنج کیا اور سپریم کورٹ بھی گئے، مگر  وہاں بھی انہیں نااہل قرار دیاگیا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ متعلقہ الزام سینہ پر لے کر  شیورام ہیبار کا عوام کے سامنے جانے میں اُنہیں شرم بھی نہیں آرہی ہے ؟ سدارمیا نے کہا کہ  یلاپور حلقہ کے لئے اگر کسی نے کوئی کام کیا ہے اور  امداد کی  ہے تو میں نے اور دیش پانڈے نے کی ہے ہیبار نے نہیں کی ہے ، سدرامیا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ  ہیبار کو دوبارہ اسمبلی مت بھیجیں۔

سدرامیا نےکہاکہ ریاست میں ہورہے15حلقوں کے ضمنی انتخابات کےلئے ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا ہی ذمہ دار ہے، اور وہی آپریشن کمل کے بھی ذمہ دار ہیں۔ پانچ برسوں کے لئے عوام نے ارکان کو منتخب کیا تھا ، لیکن انہوں نے بغیر کسی وجہ کے رائے دہندگان کی منظوری لئے بغیر استعفیٰ دے کر دوبارہ عوام سے ووٹ مانگ رہےہیں۔

جلسے میں عوام سے سابق وزیر دیش پانڈے،کانگریس امیدوار بھیمنانائک،سابق وزیر رماناتھ رائی  نےبھی خطاب کیا۔ ڈائس پر سابق وزیر پرمود مدھواراج، ایس ایل گھوٹنیکر، بلاک کانگریس صدر ڈی این گاؤنکر سمیت کئی لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...