ساحلی کرناٹکا میں کورونا کا قہر جاری؛ شمالی کینرا میں 148، اُڈپی میں 176 اور جنوبی کینرا میں کورونا کے 448 کیسس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th August 2020, 1:12 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 28 اگست (ایس او نیوز)  کورونا کو لے کر حکومت جیسے جیسے عوام کو ڈھیل دیتی جا رہی ہے، کورونا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے، تشویش کی بات یہ ہے کہ ساحلی کرناٹکا  کے تینوں اضلاع اُترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی  کورونا کے معاملات میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے  مگر سرکار کی جانب سے لاک ڈاون میں ڈھیل دئے جانے کے بعد سے اکثر عوام نہ کسی طرح کی احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں   اور نہ ہی  سوشیل ڈیسٹنسنگ پر عمل دیکھا جارہا ہے۔ مزید تشویش کی بات یہ ہے کہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

آج جمعہ کو کرناٹک میں  کورونا کے 8960 معاملات ریکارڈ کئے گئے جس میں  پھر ایک بار  بنگلور شہر اول نمبرپر رہا جہاں 2721 معاملات درج کئے گئے۔ مگر دوسری طرفبھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں بھی کورونا کا قہر جاری ہے  اور پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ضلع  شمالی کینرا میں 148، اُڈپی میں 176 اور جنوبی کینرا میں کورونا کے 448 معاملات سامنے آئے ہیں۔ بھٹکل میں آج بھی ایک شخص کی موت واقع ہوئی جس کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو تھی اور اُسے  مینگلور میں ایڈمٹ کیا گیا تھا۔ 

ہیلتھ بلٹین کے مطابق آج  ضلع شمالی کینرا میں کورونا سے  تین لوگوں کی موت ہوئی، اُڈپی میں دو جبکہ ضلع جنوبی کینرا میں  چھ لوگ کورونا کا شکار ہوئے۔

دکشن کنڑا میں آج جو 448 معاملات کورونا کے سامنے آئے ہیں، اُس میں صرف مینگلور شہر سے ہی 273 ہیں،  بنٹوال سے 103، پتور سے 27، سولیا سے 17،  بیلتنگڈی سے 18 جبکہ دیگر علاقوں سے 10 معاملات سامنے آئے ہیں۔ ضلع میں آج چھ لوگوں کی موت کے ساتھ ہی یہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 343 ہوگئی ہے، اُڈپی میں آج دو لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 95 جبکہ اُترکنڑا میں اب مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51 ہوگئی ہے۔

کورونا کے بڑھتے معاملات اور بھٹکل میں بھی کورونا سے تقریبا ہر روز کسی نہ کسی کی موت کی اطلاع  موصول ہونے پر ایک طرف تعلقہ انتظامیہ عوام الناس سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی درخواست کررہا ہے تو وہیں قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے بھی  مسجدوں میں اعلانات کئے جارہے ہیں، آج  بھی بعد نماز جمعہ بھٹکل کی جمعہ مساجد میں تنظیم کی طرف سے اعلان نشر کیا گیا جس میں عوام الناس پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھیں،  کورونا کے علامات ظاہر ہوتے ہی اپنی جانچ کرائیں۔ بھٹکل میں تنظیم کے ساتھ ساتھ  دیگر ادارے بھی کورونا سے لڑنے کے لئے عوام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں جُٹے ہوئے ہیں۔ کویڈ کے مریضوں کو قریب سے دیکھنے والے ڈاکٹرس اور ذمہ داران  کا   یہی کہنا ہے  کہ  اگر کسی  شخص کو   اکسیجن میں کمی کی شکایت ہو یا کوئی اور بیماری میں مبتلا ہو تو  اُنہیں اب  خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، وہ  فوری بھٹکل میں ہی قائم پرائمری کوویڈ کیئر سینٹر سے رجوع ہوکر اپنا علاج کراسکتا ہے، یاد رہے کہ حکومت نے اب کورونا رپورٹ پوزیٹیو آنے پر لوگوں کو اپنے اپنے  گھروں میں ہی کورنٹائن  رہنے  کی اجازت  دی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...